روس: ماسکو میں اربوں ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ’خوابوں کا جزیرہ‘ تصاویر میں

ماسکو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ماسکو میں ندی کے کنارے ایک ایسے تفریحی پارک ’آئی لینڈ آف ڈریمز‘ کی تعمیر جاری ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ نہ صرف روس بلکہ دنیا بھر میں سب سے بڑا انڈور تفریحی پارک ہو گا۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہAFP

اس پارک کو ڈزنی لینڈ کے قلعے کی طرز پر بنایا جا رہا ہے۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پارک کی تعمیر روس کے موسم کو مدِ نظر رکھ کر کی گئی ہے اور شائقین کو روسی سردیوں سے بچانے کے لیے یہ پارک شیشے کے بڑے بڑے گنبدوں کے درمیان تعمیر کیا گیا ہے۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تفریحی پارک میں شیشے کے سات بڑے گنبد ہیں، جن میں سے سب سے بڑا 91 ہزار مربع فٹ چوڑا اور 115 فٹ اونچا ہے۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اربوں ڈالر کے اس منصوبے کو ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کی حمایت حاصل ہے۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہAFP

میئر سرگئی سوبیانین، روس میں ایسے میگا پروجیکٹس کی نگرانی کر رہے ہیں جنھوں نے یورپ کے سب سے بڑے شہر کا چہرہ یکسر بدل دیا ہے۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پارک کا ڈیزائن روس کے تاریخی کریملن اور مغربی گوتھک دونوں طرز کے فن تعمیر کا امتزاج ہے۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تین لاکھ مربع میٹر پر محیط یہ پارک سال کے آخر تک کھل سکے گا اور امید کی جا رہی ہے کہ سال بھر شائقین یہاں کا دورہ کر سکیں گے۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہAFP

اگرچہ یہ پارک شیشے کے گنبدوں کے بیچ تعمیر کیا گیا ہے لیکن پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین امیران متسوف کے مطابق وہ لوگوں کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ وہ کسی مال میں نہیں بلکہ ایک حقیقی شہر میں چہل قدمی کر رہے ہیں۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہAFP

اسی لیے پارک میں حقیقی زندگی کے جیسی گلیاں اور فٹ پاتھ بنائے گئے ہیں اور اس میں دکانیں، ریستوراں، سنیما اور ایک کنسرٹ ہال بھی شامل کیے جائیں گے۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہAFP

پارک میں داخلہ مفت ہوگا لیکن کھیلوں اور دوسری دلچسپیوں کو استعمال کرنے کے لیے ادائیگی کرنی پڑے گی۔

ماسکو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تمام تصاویر متعلقہ فوٹوگرافرز کی ملکیت ہیں۔