انسٹاگرام پر پرینکا چوپڑہ اور نک جوناس کی شادی کے چرچے: ’میری آنکھوں میں آنسو تھے اور میں ان کو روک نہیں پا رہی تھی‘

پرینکا اور نک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

انڈین بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے کہا کہ جب گلوکار نک جوناس نے گذشتہ گرمیوں میں شادی کے لیے انھیں پروپوز کیا تو انھیں معلوم تھا کہ ان کی شادی میں نہ صرف ان دونوں کا ملاپ ہوگا بلکہ مختلف تہذیب و ثقافت، مذہب اور خاندانوں کا بھی اختلاط و ارتباط ہوگا۔

چھتیس سالہ پرینکا چوپڑہ نے کہا کہ 'ہر لڑکی اپنی شادی پر شہزادی بننے کا خواب دیکھتی ہے، لیکن میرا شادی کے متعلق کوئی منصوبہ نہیں تھا کہ میں کیا بننا چاہتی ہوں۔'

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 1

پرینکا چوپڑہ اور نک جوناس کی شادی راجستھان کے شہر جودھ پور میں ہوئی۔ سنیچر کو ان کی شادی مسیحی رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور اتوار کے دن ہندو رسم و رواج کے مطابق۔

پرینکا نے کہا کہ جب 26 سالہ گلوکار نک جوناس نے کہا کہ وہ دونوں کے مختلف پس منظر کا جشن منانے کے لیے ایک کی بجائے شادی کی دو تقاریب انڈیا میں منعقد کرنے کا بڑا منصوبہ رکھتے ہیں 'تو میرا دل بھر آیا۔'

یکم دسمبر کو ان کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں حنا سے انھوں نے ٹیٹوز بنوائے اور اسی رات سنگیت کا پروگرام بھی منعقد ہوا۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 2

پرینکا کہتی ہیں کہ جب شادی کا گاؤن پہن کر نکلی تو 'میری آنکھوں میں آنسو تھے اور میں ان کو روک نہیں پا رہی تھی۔ میرا خیال ہے کہ میں نروس اور ڈری ہوئی تھی لیکن جوں ہی پردہ اٹھا اور میں نے ان کا چہرہ دیکھا تو سب کچھ ٹھیک ہو گیا اور میں سمجھ گئی کہ میں نے اپنی زندگی کا بہترین فیصلہ کیا ہے۔'

جبکہ نک جوناس نے بتایا کہ وہ تقریب کے دوران فرط جذبات سے مغلوب تھے اور شاید مغربی طرز کی تقاریب کے دوران زیادہ ہی مغلوب تھے۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 3
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 3

انھوں نے پیپل میگزین کو بتایا: 'آپ اس لمحے کے بارے میں ساری زندگی سوچتے ہیں۔ ایمانداری سے کہتا ہوں کہ میں نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا جتنا اچھا ہوا۔ یہ بہت جذباتی تھا۔'

اس کے بعد اتوار کو ہندو رسم و رواج سے ان کی شادی ہوئی۔ پرینکا نے کہا 'ہماری شادی مذہبی مرکب تھی اور یہ بات مجھے بہت پسند آئی۔'

سوشل میڈیا پر پرمزاح کمنٹس

سماجی رابطے کی سائٹس پر لوگوں نے پرینکا کی شادی پر جہاں انھیں مبارکباد دی ہے، وہیں بہت سے لوگ ان کے شادی کے جوڑے سے بھی متاثر نظر آئے ہیں۔

پرینکا کے مغربی انداز کی شادی کے جوڑے میں دوپٹہ 75 فٹ لمبا تھا اور لوگ ان کے جوڑے پر اپنے مزاح کو پر لگا رہے تھے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

ایک شخص نے لکھا: 'پرینکا کا دوپٹہ ہمارے مستقبل سے بڑا اور چمکیلا تھا' تو دوسرے نے کہا کہ 'یہ ہماری رہائش سے بڑا ہے، اس کا کرایہ کتنا ہے۔' جبکہ وندیتا نامی ہینڈل نے لکھا میری خواہش ہے کہ میں پرینکا چوپڑہ کے 75 فٹ کے دوپٹے کی طرح دراز ہو جاؤں۔

کسی نے ان کا مقابلہ میگھن مارکل کے 16 فٹ دراز دوپٹے سے کیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

امیلی نے لکھا: 'میگھن مارکل: 'میری شادی کا دوپٹہ 16 فٹ لمبا تھا'

پرینکا: 'میرے کان کی بالیاں تھامو'

ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

استقبالیہ میں انڈین وزیر اعظم کی شرکت پر مزاح

گذشتہ روز دہلی کے تاج پیلس ہوٹل میں پرینکا کی شادی کا استقبالیہ رکھا گيا تھا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کیا۔

اس کے متعلق بھی سوشل میڈیا میں مختلف مزاج کے کمنٹس نظر آئے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

ڈیپ سی لائنس نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا: 'میرے وزیر اعظم کبھی چھٹی نہیں لیتے۔ شادی میں ان کی موجودگی کی فوٹوشاپنگ کرکے تصویر لگانا بند کریں۔'

جبکہ ایک نے لکھا: 'وزیر اعظم کو کوئی کام نہیں ہے۔'

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: مبارک ہو پرینکا، مجھے حیرت ہے کہ زیادہ تر بالی وڈ کے لوگوں نے آپ کو مبارکباد نہیں دی، آپ کو اس دنیا کی تمام خوشیاں حاصل ہوں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

خیال رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی ہوئی تھی جس میں بالی وڈ کے تقریبا تمام بڑے سٹارز نے شرکت کی تھی۔ اس حوالے سے بھی انڈیا میں خبریں شائع ہوئی ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی دونوں جوڑوں کو ایک ہی تحفہ بھیجا ہے۔

پرینکا اور نک کی شادی کی دیگر تصاویر

پرینکا اور نک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشادی سے قبل جودھپور آمد کے وقت
پرینکا اور نک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجودھپور میں شادی کی تقریب کے بعد
پرینکا اور نک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندہلی میں ہونے والی تقریب کی تصاویر
پرینکا اور نک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پرینکا اور نک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پرینکا اور نک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پرینکا اور نک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

۔