اگلے سال بالی ووڈ میں کس کس کی شادی ہو سکتی ہے

سلمان خان اور کترینہ کیف

،تصویر کا ذریعہAzhar Khan/SOPA Images/LightRocket via Getty Image

،تصویر کا کیپشنسلمان خان اور کترینہ کیف آف سکرین اچھے دوست کہے جاتے ہیں

بالی ووڈ میں شادیوں کا موسم ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اگلے سال کچھ اور بالی ووڈ ہستیاں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور

،تصویر کا ذریعہAzhar Khan/SOPA Images/LightRocket via Getty Image

،تصویر کا کیپشنعالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے دوستی اور شادی کے چرچے عام ہیں

اس سال انوشکا شرما ، ویراٹ کوہلی کے بعد دپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے بعد پرینکا چوپڑہ اور نِک جونز کے شادی ہونے والی ہے۔

سلمان خان اور کترینہ کیف

،تصویر کا ذریعہANGELA WEISS/AFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنسلمان خان اور کترینہ کیف نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں

کہا جا رہا ہے کہ اگلے سال بھی شادیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور کچھ اور بالی ووڈ ہستیاں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ

،تصویر کا ذریعہRubina A. Khan

،تصویر کا کیپشنرنویر سنگھ اور دپیکا نے اٹلی میں شادی کی جبکہ عالیہ اور رنبیر کی شادی کی قیاص آرائیاں جاری ہیں

پرینکا چوپڑہ نے ہالی ووڈ کی مشہور ہستی نِک جونز کے ساتھ منگنی کے بعد اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا لیکن گزشتہ ماہ وہ امریکہ میں اپنی شادی سے پہلے کی کئی تقریبات کا اہتمام کر چکی ہیں اطلاعات ہیں کہ وہ اس سال دو دسمبر کو شادی کرنے والی ہیں

پرینکا چوپڑہ اور نِک جونز

،تصویر کا ذریعہPhoto by Gotham/GC Images

،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑہ اور نِک جونز کی منگنی ہو چکی ہے

پرینکا نے حال ہی میں شادی سے پہلے کی تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔

پرینکا

،تصویر کا ذریعہRaajessh Kashyap/Hindustan Times via Getty Images

،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑہ کی شادی اگلے مہینے ہونے کی اطلاعات ہیں

اب بالی ووڈ میں جن تین بڑی ہیروئنز کی شادی کی خبریں یا امیدیں ہیں ان میں تبو ، امیشا اور سشمیتا سین ہیں۔

سشمیتا سین

سشمیتا سین

،تصویر کا ذریعہRitam Banerjee-IPL 2010/IPL via Getty Images

،تصویر کا کیپشنسشمیتا سین آجکل فلم میں کم ہی نظر آتی ہیں

یوں سشمیتا سین آجکل اپنے نئے دوست روہمن شال کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر لگا رہی ہیں اور ان تصاویر کے ساتھ جس طرح کے پیغامات سشمیتا پوسٹ کر رہی ہیں انہیں دیکھ کر شادی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

سشمیتا سین کے ساتھ وکرم بھٹ، رندیپ ہڈا سے لیکر مدثر عزیم تک کا نام جوڑا جا چکا ہے لیکن بات شادی تک نہیں پہنچ پائی۔

سوناکشی سنہا ، سلمان خان اور دپیکا پادوکون

،تصویر کا ذریعہJuan Naharro Gimenez/WireImage

،تصویر کا کیپشنسوناکشی سنہا ، سلمان خان اور دپیکا پادوکون

شترو گھن سنہا کی 31 سالہ بیٹی سوناکشی سنہا کئی ہٹ فلمیں دینے کے بعد اب جیسے باکس آفس سے غائب ہو گئی ہیں اور کافی عرصے سے ہٹ کی منتظر ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اگلے سال انکی شادی بھی ہو سکتی ہے سلمان کے بھائی سہیل خان کی بیگم کے بھائی بنٹی کے ساتھ انکی دوستی کافی گہری ہے۔

عالیہ سدھارتھ ملہوترہ جاور پرینکا چوپڑہ

،تصویر کا ذریعہSTRDEL/AFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنعالیہ اور سدھارتھ ایک دوسرے کے کافی نزدیک سمجھے جاتے تھے

عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترہ کی دوستی کے بعد اب رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے سب کے سامنے اپنے رشتے کو تقریباً قبول کر لیا ہے اور امید ہے کہ اگلے سال انکی شادی ہو جائے گی۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اکثر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں

رنبیر اور عالیہ فلم برپماستر میں کام کر رہے ہیں۔ ان دونوں کے والدین بھی انکے رشتے پر خوش ہیں اور رنبیر کے والدین کے ساتھ اکثر عالیہ بھٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں۔یوں عالیہ کھلے عام رنبیر کے ساتھ اپنے رشتے کو تسلیم کر چکی ہیں۔

ملائکہ اروڑہ

،تصویر کا ذریعہSUJIT JAISWAL/AFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنملائکہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابق اہلیہ ہیں

اس سال ایک اور جوڑا خبروں میں ہے اور وہ ہیں پینتالیس سال کی ملائکہ اروڑہ اور تینتیس سال کے ارجن کپور دونوں کا رشتہ نہ دنیا سے چھپا ہے اور نہ ہی میڈیا سے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا انکا یہ رشتہ شادی تک پہنچے گا یا نہیں۔

ملائکہ اروڑہ

،تصویر کا ذریعہSUJIT JAISWAL/AFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنملائکہ کا نام آجکل ارجن کپور کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے

ملائکہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کح سابق اہلیہ ہیں اور دونوں بیس سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔