پہلاج نہلانی: ’میری فلم میں نہ سیکس ہے نہ تشدد پھر 20 کٹ کیوں لگائے‘

،تصویر کا ذریعہUniversal PR
سینسر بورڈ کے سابق چیئرمین پہلاج نہلانی اپنی فلم رنگیلا راجا میں 20 کٹ لگنے سے شدید ناراض ہیں۔
پہلاج نہلانی کا کہنا ہے کہ انکی فلم میں بِلا وجہ کٹ لگائے گیے ہیں۔ انکی کی فلم میں گوندا ڈبل رول میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پہلاج نہلانی کا کہنا تھا کے ان کی فلم میں جو سین کاٹے گئے ہیں وہ سینسر بورڈ کے ضابطوں کے خـلاف ہیں اور یہ کٹ محض انہیں پریشان کرنے کے لیے لگائے گیے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہUniversal PR
انکا کہنا تھا کہ 'جب میں سینسر بورڈ میں تھا تب میں حکومت تک کے دباؤ میں نہیں آتا تھا۔ وزارتیں ہمیشہ دباؤ ڈالتی ہیں لیکن میں نے کبھی حکومت کی بات نہیں سنی۔
نہلانی کہتے ہیں کہ بطور فلسماز انہیں کبھی بھی سینسر بورڈ سے شکایت نہیں ہوئی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انکا کہنا تھا 'میری فلم میں سیکس، تشدد یا بیہودہ پن نہیں ہے اس کے باوجود بیس کٹ لگائے گئے۔
’آج مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی رام مندر کے نام پر سیاست کر رہی ہے لیکن میری فلم میں رام کے نام پر ایک ہی سین تھا اس کو بھی کاٹ دیا گیا۔‘

،تصویر کا ذریعہUniversal PR
انکا کہنا تھا کہ فلم کی شروعات میں ہی ڈس کلیمر دیدیا تھا کہ یہ فلم سچی کہانی پر نہیں اور اس کے کردار بھی تصوراتی ہیں پھر بھی سینسر بورڈ کو چار پانچ ڈس کلیمر اور چاہئیں۔
پہلاج نہلانی نے اس فیصلے کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل داخل کی ہے۔یہ فلم آٹھ نومبر کو ریلیز ہونی تھی لیکن سرٹیفکیٹ نہ ملنے کے سبب اس کی ریلیز ڈیڈ آگے بڑھا دی گئی ہے۔ پہلاج نہلانی کا کہنا ہے کہ عامر خان کی فلم ٹھگ آف ہندوستان ان کی فلم کے بعد سینسر بورڈ کے سامنے پیش کی گئی تھی اور اس فلم کو سرٹیفکیٹ دیدیا گیا ’کیونکہ عامر اور سینسر بورڈ کے چیئرمین پرسن جوشی اچھے دوست ہیں۔‘







