’ایونجرز: انفنیٹی وار‘ کی 63 کروڑ ڈالر کی ’ریکارڈ کمائی‘

فلم کے فنکار

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفلم کے فنکار لاس اینجلس میں اس کے پریمیئر پر یکجا ہوئے تھے

ہالی وڈ فلم ’ایونجرز: انفنیٹی وار‘ نے مختلف تخمینوں کے مطابق عالمی سطح پر اپنے افتتاحی دنوں میں 63 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

فلم انڈسٹری پر نظر رکھنے والے گروپ اگزیبیٹر ریلیشنز نے یہ تخمینہ لگایا ہے حالانکہ ابھی اس فلم کو چین میں ریلیز کیا جانا باقی ہے۔

اگر اس تخمینے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو سپر ہیرو کے سیکوئل والی یہ فلم سنہ 2017 میں آنے والی فلم ’دا فیٹ آف دی فیوریئس‘ کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ اس فلم نے اپنے افتتاحی ویک اینڈ میں 54 کروڑ کی کمائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اس کے علاوہ فلم ’ایونجرز‘ امریکہ کا نیا ملکی ریکارڈ بھی قائم کر رہی ہے کیونکہ اس نے صرف امریکہ میں افتتاحی ویک اینڈ میں 25 کروڑ ڈالر کی کمائی کی ہے۔

باضابطہ اعدادوشمار پیر کی شام کو جاری کیے جائيں گے اور اس طرح اوینجرز فلم ’سٹار وارز: دا فورس اویکنز‘ کے 24 کروڑ 80 لاکھ کے ملکی ریکارڈ سے آگے نکل جائے گی۔

سکارلٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسکارلٹ جوہانسن نے اس فلم میں بلیک وڈو یعنی سیاہ بیوہ کا کردار ادا کیا ہے

’انفنیٹی وار‘ یعنی لامتناہی جنگ کی ہدایت کاری جو اور اینتھونی روسو برادران نے کی ہے۔ اس فلم کو بنانے میں 30 سے 40 کروڑ ڈالر اخراجات آئے تھے۔

اس فلم میں مختلف قسم کے مارول سپر ہیروز ولن تھانوز سے جنگ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دو حصوں میں بننے والی ’ایونجرز‘ فلم کے پہلے حصے میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، سکارلٹ جوہانسن، بینیڈک کمبرباخ، کیڈوک بوسمین اور کرس پریٹ نے اداکاری کی ہے۔

اس کا آخری حصہ آئندہ سال مئی میں ریلیز کیا جائے گا۔

رابرٹ داؤنی جونیئر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرابرٹ داؤنی جونیئر نے فلم میں آئرن مین کا کردار ادا کیا ہے

’ایونجرز: انفنیٹی وار‘ فلم ’آئرن مین‘ کے دس سال بعد آئی ہے۔ ’آئرن مین‘ پہلی فلم تھی جس نے بڑے سپر ہیروز کی سیریز شروع کی تھی۔

پہلی ’ایونجرز‘ سنہ 2012 میں آئی تھی اور اس نے اپنے زمانے میں مارول فلم کا ریکارڈ قائم کیا تھا اور ابتدا میں ملکی سطح پر اس نے 20 کروڑ 74 لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کی تھی۔

اس سیریز کی دوسری فلم ’ایج آف الٹرون‘ نے 19 کروڑ سے زیادہ کی کمائی سے ابتدا کی تھی۔