کم کارڈیشیئن کی اپنی بیٹی شکاگو کے ساتھ پہلی سیلفی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکی اداکارہ اور ماڈل کم کارڈیشیئن ویسٹ نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ اپنی پہلی سیلفی شیئر کی ہے۔
انھوں نے اپنی اور بیٹی شکاگو کے ساتھ ریچھ کے تھیم والے فلٹر کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی۔
شکاگو کم کارڈیشیئن اور کانیے ویسٹ کی تیسری اولاد ہیں جو 15 جنوری کو سروگیٹ ماں کے ذریعے پیدا ہوئی تھیں۔
شکاگو ویسٹ کو کائیلی جینر کی بیٹی سٹرومی ویبسٹر کی پیدائش کے اعلان والی ویڈیو میں بھی دیکھا گیا تھا جو چند ہفتے بعد پیدا ہوئی تھیں۔
نو گھنٹوں میں تقریباً ساٹھ لاکھ افراد نے کم کارڈیشیئن کی تصویر کو پسند کیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
Instagram پوسٹ کا اختتام, 1
37 سالہ کم کارڈشیئن نے سروگیٹ کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کے بارے میں کہا تھا کہ بیٹی کو خود پیدا نہ کرنا ’بہت مشکل‘ تھا، لیکن ان کے اور ان کے شوہر کا شکاگو کے ساتھ گہرا تعلق موجود ہے۔
جنوری میں انھوں نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ ’کانیے اور مجھے اپنی صحت مند اور خوبصورت بچی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے۔‘
’ہم اپنے سروگیٹ کے انتہائی شکر گزار ہیں جنھوں نے اس خوبصورت تحفے کے ذریعے ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدلا اور حیرت انگیز ڈاکٹروں اور نرسوں کے شکر گزار ہیں جنھوں نے خاص خیال رکھا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
’نارتھ اور سینٹ بہن کو خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
Instagram پوسٹ کا اختتام, 2
کم کارڈیشیئن نے اپنی چار سالہ بیٹی نارتھ اور دو سالہ بیٹے سینٹ کو خود جنم دیا تھا۔
تاہم ڈاکٹروں نے طبی پیچیدگیوں کے باعث کم کو دوبارہ حاملہ ہونے سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا تھا۔
گذشتہ دنوں جب ٹوئٹر پر ایک مداح نے ان سے شکاگو کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے اس کا جواب کچھ یوں دیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
اور اس بات کی بھی تصدیق کی کہ گیم شو ’فیملی فیوڈ‘ کے اگلی قسط میں کرڈشیئن جینر خاندان ویسٹ خاندان کا سامنا کرے گا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2