زین ملک کے البم میں 'اردو اور قوالی کے بول'

زین ملک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پاکستانی نژاد معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے نئے البم 'مائنڈ آف مائن' سے پردہ اٹھایا ہے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے بالی وڈ کی محبت اور اپنے نئے البم کے بارے میں کھل کر باتیں کی ہیں۔

جہاں انھوں نے یہ بتایا ہے کہ انڈیا کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ انھوں نے ایک گیت پر کام کیا ہے وہیں انھوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔

دوسری جانب انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر برصغیر میں اداکاری کے لیجنڈ کہے جانے والے اداکار کی ایک تصویر ڈالی ہے جس میں ان کے والد دلیپ کمار کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ان کی اس پوسٹ کو چار گھنٹے میں سات لاکھ سے زیادہ لوگوں نے لائک کیا ہے۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام

انھوں نے پہلی بار کسی انڈین میگزین کے لیے پوز کیا ہے اور ایک تفصیلی انٹرویو دیا ہے۔ ان کا یہ انٹرویو ایلے انڈیا کے فروری سنہ 2018 کے شمارے میں شائع ہوا ہے۔

بالی وڈ کے بارے میں انھوں نے کہا: 'اگر آپ کو بالی وڈ کی کوئی اچھی فلم دیکھنی ہو تو دیو داس دیکھیں۔ کیا آپ نے دیوداس دیکھی ہے؟ اس میں شاہ رخ خان ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کون ہیں؟

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

انھوں نے اپنے نئے البم مائنڈ آف مائن کے بارے میں بھی تفصیل دیتے ہوئے کہا: 'اس میں یقینی طور پر بہت ساری اردو ہے۔ اچھی قوالی کے بول ہیں۔ اور اس میں بھنگڑا کی ترنگ بھی ہے۔ میں نے اے آر رحمان کے ساتھ ایک گیت پر کام کیا ہے۔'

'ون ڈائرکشن' کی ٹیم کے رکن رہنے والے زین ملک نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کو اس وقت تک خود پسند سمجھتے تھےجب تک وہ ان سے نہیں ملے تھے۔

زین ملک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

انھوں نے کہا: 'میں جب تک ان سے نہیں ملا تھا ذاتی طور پر ان کا بڑا مداح نہیں تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ وہ بہت منکسر المزاج ہیں۔ انھوں نے مجھے ایک بالکل دوسرا رخ دکھایا۔'

شاہ رخ خان نے زین ملک کے ساتھ ایک سیلفی ٹویٹ کی جو اپنے زمانے میں ریکارڈ ایک لاکھ سے زیادہ بار ری ٹویٹ کی گئی۔