سنی لیونی کے بعد مالکووا پورن انڈسٹری سے بالی وڈ میں

،تصویر کا ذریعہTwitter/Ram Gopal Verma
انڈیا کے معروف فلم ساز رام گوپال ورما ایک بار پھر سے شہ سرخیوں میں ہیں اور اس کی وجہ ان کی آنے والی فلم 'گاڈ، سیکس اینڈ ٹرُوتھ' ہے۔
فلم کا ٹریلر صرف ایک دن پہلے جاری کیا گیا ہے اور ابھی تک اسے دس لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔
فلم میں اہم کردار پورن سٹار میا مالکووا ادا کر رہی ہیں۔
فلم میں کیا ہوگا؟
فلم کے ٹریلر میں مالکووا خواتین کے جسم اور ان کی جنسی خواہشات کے بارے میں بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ٹریلر میں وہ کہتی ہیں: 'عورت کسی کی پراپرٹی نہیں ہوتی‘۔
سنی لیونی کے بارے میں
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بالی وڈ میں ’ستیہ‘، ’کمپنی‘ اور 'سرکار' جیسی کامیاب فلم بنانے والے رام گوپال ورما نے کہا ہے کہ یہ فلم انقلابی جنسی فلسفے کے بارے میں ہے۔
فلم کا پوسٹر ٹویٹ کرتے ہوئے رام گوپال نے لکھا: 'اس میں سیکس کے پیچھے کی سچائی بیان کی گئی ہے‘۔
میا مالکووا کون ہیں؟
میا مالکووا کا قد پانچ فٹ سات انچ ہے جبکہ ان کی عمر 25 سال ہے اور وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئی تھیں۔
لیکن میا مالکووا کا تعارف صرف یہی نہیں ہے۔ ان کا شمار پورن انڈسٹری کے معروف ناموں میں ہوتا ہے۔
اس سے قبل انھیں چند معروف ریستورانوں میں کام کرنے کا تجربہ تھا۔ انھیں معروف پورن سٹار نتاشا مالکووا نے اس انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/Ram Gopal Verma
میا اور نتاشا سکول میں ساتھ پڑھتے تھے۔ اپنے مختصر سے کریئر میں میا نے پورن فلم انڈسٹری میں کئی اعزاز حاصل کیے۔
سنہ 2012 میں پورن انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ میا مالکووا اس لیے بھی بحث کا موضوع ہیں کیونکہ وہ سنی لیونی کے بعد بالی وڈ کا رخ کرنے والی دوسری اداکارہ ہیں۔
گذشتہ ہفتے میا مالکووا اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انھوں نے فلم کے ایک پوسٹر کے ساتھ لکھا کہ 'انڈیا کے فلم ساز رام گوپال ورما نے یورپ میں میرے ساتھ ایک ویڈیو شوٹ کیا ہے جس کا نام 'گاڈ، سیکس اینڈ ٹرُوتھ' ہے۔ میں سنی لیونی کے بعد کسی انڈین فلم کا حصہ بننے والی دوسری پورن سٹار ہوں‘۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/Ram Gopal Verma
میا نے رام گوپال ورما کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ان کے ساتھ کام کرکے انھیں اچھا لگا۔
رام گوپال ورما نے بھی میا کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: 'میں نے سنی لیونی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا لیکن اس فلم کی شوٹنگ کے تجربے کو میں کبھی نہیں بھول پاؤں گا‘۔
ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ رام گوپال ورما ایک بولڈ موضوع پر کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے 'نیشبد' جیسی فلم بنائی تھی جس میں ایک کم عمر لڑکی کو ایک بڑی عمر کے شخص سے عشق ہو جاتا ہے۔










