انڈیا کے یوم آزادی پر بالی وڈ کا اپنا انداز

    • مصنف, مرزا اے بی بیگ
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دہلی
  • مطالعے کا وقت: 2 منٹ
X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

بالی وڈ کی اداکارہ جنھوں نے 'گینگز آف واسع پور،' 'ڈیڑھ عشقیہ' اور 'جولی ایل ایل بی' سے شہرت حاصل کی وہ اب ہند نژاد ہالی وڈ ڈائریکٹر گرندر چڈھا کی تقسیم ہند منبی فلم 'پارٹيشن- 1947' میں نظر آئیں گی۔

ہما قریشی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی ترقی کے لیے آج کے دور میں تقسیم کی غلطیوں کو سمجھنا اور اسے سدھارنا ضروری ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ہما قریشی نے 1947 میں ہونے والی خونریز تقسیم پر کہا: 'آج ہماری آزادی کو 70 سال ہو گئے ہیں۔ بطور ہندوستانی ہمیں تقسیم کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سیاست کے وجہ سے عام لوگ تقسیم ہو گئے۔ تقسیم کی غلطیاں اگر ہم نہیں سدھاریں گے تو آگے نہیں بڑھیں گے۔'

ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

بہر حال آج انڈیا کی آزادی کی 70ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا میں طرح طرح کے وطن پرستی کے بیان سامنے آ رہے ہیں اور عام لوگوں کے ساتھ بالی وڈ کے معروف اداکار بھی اس میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔

حال ہی میں بہترین اداکار کے نیشنل ایوارڈ سے نوازے جانے والے معروف اداکار اکشے کمار نے انڈیا کے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انھوں نے انڈین فوجیوں کی قومی پرچم کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ 'انھوں نے ہمارے کل کے لیے اپنے آج کی قربانی دی ہے۔ بہت کچھ کیا جا چکا ہے لیکن ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ یوم آزادی مبارک۔'

جبکہ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے یوم آزادی کی مبارکباد کے ساتھ ’میرا دل انڈیا کا ہے‘ ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا اور اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔

معروف اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان نے صرف یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے جسے ہزاروں لائکس ملے ہیں اور ہزاروں بار ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

معروف نغمہ نگار اور سکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے یوم آزادی کی مبارکباد کے ساتھ لکھا کہ ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہم بھوک، افلاس، ناخواندگی اور نا انصافی سے آزادی حاصل کریں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

اداکارہ شبانہ اعظمی نے آزادی کے گیت کے ہیش ٹیگ کے ساتھ یوم آزادی کی مبارکباد دی اور آزادی کی روح کے بیان کے لیے اپنے والد اور معروف شاعر کیفی اعظمی کے دو مصرعوں کا سہارا لیا۔

میں ایک ارمان ہوں دیوانوں کا

سخت جاں خواب ہوں کچلے ہوئے ارمانوں کا

سوناکشی سنہا

،تصویر کا ذریعہTwitter/SonakshiSinha

،تصویر کا کیپشنسوناکشی سنہا اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں

اداکارہ سوناکشی سنہا نے کوینز پیلس کے سامنے اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'اپنے ہم وطنوں کو یوم آزادی کے 70 سال کی مبارکباد اس سے بہتر نہیں دے سکتے کہ ہم نے یہیں سے آزادی حاصل کی تھی۔'