عالیہ بھٹ کے لیے بہترین اداکارہ اور سٹائل آئیکون کے ایوارڈز

،تصویر کا ذریعہAFP
امریکہ میں منعقدہ 18 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ (آئیفا) میں فلم ’اڑتا پنجاب‘ کی دھوم رہی۔ اس کے لیے شاہد کپور کو بہترین اداکار جبکہ عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بہترین فلم کا ایوارڈ فلم 'نیرجا' کو ملا ہے جس میں اداکارہ سونم کپور نے یادگار کرادار ادا کیا ہے۔ بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ انیرودھ رائے چودھری کے حصے میں فلم 'پنک' کے لیے آیا۔
امریکہ میں نیوجرسی کے ایسٹ ردرفورڈ کے میٹ لائف سٹیڈیم میں ائیفا ایوارڈز کی تقریبات جاری ہیں جس میں بالی وڈ کے ستاروں نے اپنے پرفارمنسز سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ ایوارڈ تقریبات انڈیا کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے بالی وڈ میں 25 پورا ہونے کے لیے مخصوص اہیمیت کا حامل رہا ہے اور اس موقعے پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
چار روزہ ان تقریبات میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ کو سٹائل آئیکون ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
انوپم کھیر کو انڈین کرکٹر ایم ایس دھونی پر مبنی فلم کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گيا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم 'نیرجا' کے لیے شبانہ اعظمی کو ملا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اداکار ورون دھون کو مزاحیہ کردار کے لیے ایوارڈ ملا ہے۔
تلسی کمار کو فلم 'ایئرلفٹ' کے لیے بہترین پلے بیک گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
'اے دل ہے مشکل' کو بہترین میوزک ڈائرکشن کا ایوارڈ ملا ہے جبکہ اسی فلم کے لیے بہترین مرد گلوکار کا ایوارڈ امت مشرا کو ملا ہے اور بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ امیتابھ بھٹاچاریہ کو اسی فلم کے گیت 'چھنا میرے یا' کو ملا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بہترین نوآموز اداکار کا ایوارڈ دلجیت دوسانجھ کو فلم 'اڑتا پنجاب' کے لیے دیا گیا ہے جبکہ نو آموز اداکارہ کا ایوارڈ ڈش پٹنی کو 'ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ سٹوری' کے لیے دیا گیا ہے۔
آئیفا وومن آف دا ايئر کا ایوارڈ تاپسی پنوں کو اداکارہ پریٹی زنٹا نے دیا۔ انھیں یہ ایوارڈ پنک میں اداکاری کے لیے دیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images








