لوٹ آئی پاکستان کی 'باغی' قنديل بلوچ

قندیل بلوچ اور اداکارہ صبا قمر

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشناس ڈرامے میں قندیل بلوچ کا کردار اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں

پاکستان کی سوشل میڈیا سٹار قنديل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامہ سیریل ’باغی‘ کا پہلا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

اس ڈرامہ سیریل میں قندیل بلوچ کا کردار اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں۔

صبا قمر کی حال ہی میں پہلی بالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں انھوں نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

اس ڈرامہ سیریل میں صبا قمر کے علاوہ پاکستانی اداکار سرمد كھوسٹ اور علی کاظمی بھی ہیں۔

سرمد کھوسٹ اس فلم میں قنديل کے بھائی اور علی کاظمی ان کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

قندیل بلوچ

،تصویر کا ذریعہQANDEEL BALOCH TWITTER

،تصویر کا کیپشنقندییل بلوچ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھیں

صبا قمر نے پیر کی رات ڈرامہ سیریل باغی کے ٹِیزر کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

'باغی' کی مصنفہ کیا کہتی ہیں؟

پاکستان کے ایک مقامی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے شازیہ خان نے کہا 'اس ڈرامے کو لکھتے ہوئے میں نے ایک بار بھی یہ نہیں سوچا کہ میں اسے کیوں لکھ رہی ہوں۔ اس کا جواب ہمیشہ سے میرے پاس تھا۔

یہ ایسی کہانی ہے جسے بیان کرنا ضروری ہے۔ ایک چھوٹے سے شہر کی کم پڑھی لکھی لڑکی اپنے خواب پورے کرنے اور خاندان کی مدد کے لیے گھر سے نکلتی ہے۔'

صبا قمر نے کچھ عرصہ انگریزی اخبار ڈان کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا 'ایسی بہت سی کہانیاں ہیں جنھیں بتانا ابھی باقی ہے۔ میں صرف ان کہانیوں کو بیان کرنا چاہتی ہوں۔'

قنديل کا بھائی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنقنديل کے قتل کے بعد ان کے بھائی نے قتل کا اعتراف کیا

’باغی‘ کی فرسٹ لک پر ردعمل؟

دانیال لکھتے ہیں 'واہ‘ صبا، بیتابی سے انتظار ہے۔'

شائما کہتی ہیں ' قنديل پر بنے ڈرامے میں صبا اداکاری کر رہی ہیں۔ وہ، کمال کی اداکارہ ہیں۔'

اپنوں نے ہی قندیل کو مارا

پاکستانی ماڈل قنديل بلوچ کو جولائی 2016 میں گلا گھونٹ كر قتل کر دیا گیا تھا۔

قنديل کی ہلاکت کے بعد ان کے بھائی نے انھیں قتل کا اعتراف کیا۔

قنديل سوشل میڈیا پر بہت معروف تھیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی تھیں۔

قنديل کو پاکستان کی کِم كارڈیشیئن بھی کہا جاتا تھا۔

قنديل کی ایک مسلم مذہبی رہنما مفتی عبد القوی کے ساتھ لی گئی سیلفی وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پاکستان میں کافی ہشور مچا تھا۔