کیا اڈیل نے اپنا گریمی بیونسے کو دے دیا؟

،تصویر کا ذریعہReuters
معروف برطانوی گلوکارہ اڈیل نے بہترین البم کا گریمی ایوارڈ لینے سے بظاہر یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا ہے کہ اس کی زیادہ حقدار بیونسے ہیں۔
خیال رہے کہ پاپ سٹار کو ان کے ریکارڈ قائم کرنے والے البم 25 کے لیے گذشتہ رات کا بہترین ایوارڈ دیا گیا لیکن انھوں نے ناظرین سے یہ کہا کہ وہ اس ایوارڈ کو قبول نہیں کر سکتیں۔
'اس کے لیے میں بہت ممنون و شکرگزار ہوں لیکن بیونسے میری سب سے پسندیدہ فنکارہ ہیں۔'
بیونسے پر اڈیل کی فتح سے اس شکایت کو تقویت ملتی ہے کہ سیاہ فام فنکاروں کو نظر انداز کرنا گریمی کی عادت میں شامل ہے۔
فریک اوشین اور کینیے ویسٹ جیسے کئی اداکاروں نے اس بنیاد پر رواں سال منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے سے گریز کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہاں تک کہ اوشین نے اپنے البم 'بلونڈ' کو اس ایوارڈ میں شامل کیے جانے سے منع کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ 'گریمی ایسے لوگوں کا بہت خیال رکھتی ہے جہاں سے میں تعلق رکھتا ہوں اور ان چیزوں کو نظر انداز کرتی ہے جسے ہم نظر انداز کرتے ہیں۔'
دو سال قبل ویسٹ اس وقت احتجاجاً سٹیج پر چلے آئے تھے جب بیک کے 'مارننگ فیز' نے بہترین البم کے مقابلے میں بیونسے کے 'ایل پی' کو شکست دے دی تھی۔
اڈیل کا البم '25' رواں سال مقابلے میں شامل سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم تھا اور یہ بیونسے کے البم لیمونیڈ سے دس کے مقابلے ایک سے آگے تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
تاہم ابھی واضح نہیں کہ آیا اڈیل باضابطہ طور پر اس ایوارڈ کو مسترد کر دیں گی۔ اگر وہ ایسا کرتی ہیں تو تاریخ میں دوسری بار ایسا ہوگا۔
اس سے قبل سنہ 1990 میں شنیڈ او کونر نے 'آئی ڈو ناٹ وانٹ واٹ آئی ہے ناٹ گاٹ' کے لیے ملنے والے بہترین متبادل البم کے اعزاز کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا تھا کہ یہ تقریب بہت زیادہ 'کاروباری' ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images









