’برٹنی سپیئرز زندہ ہیں،‘ سونی کی معافی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سونی میوزک نے معروف امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی وفات کے بارے میں غلط ٹوئیٹس کرنے پر گلوکارہ سے اور ان کے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایسی غیر درست ٹوئیٹس کی گئیں تاہم انھوں نے فوراً ہی ان کو ہٹا دیا ہے۔
سونی کا کہنا ہے کہ وہ برٹنی سپیئرز اور ان کے مداحوں دونوں سے معافی چاہتے ہیں۔
35 سالہ برٹنی سپیئرز نے اس واقعے پر خود تو ردِ عمل ظاہر نہیں کیا تاہم ان کے مینیجر نے بتایا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
’آور مائن‘ نامی ایک ہیکنگ گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
چند روز قبل ہی بظاہر اسی گروپ نے نیٹ فلیکس یو ایس اور مارول انٹرٹینمنٹ کے ٹوئٹر اکاٰنٹس بھی ہیک کیے تھے۔
فیس بک کے مارک زکربرگ اور گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پیچائی کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی ہیکنگ میں بھی اسی گروپ کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔




