راہُل گاندھی اور کانگریس کے ٹوئٹر اکاونٹ ہیک

،تصویر کا ذریعہ@OfficeOfRG
انڈیا میں حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس اور اس کے رہنما راہُل گاندھی کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ کانگریس یا راہُل گاندھی کے ٹوئٹر اکاونٹس ہیکروں کا نشانہ بنے ہوں۔
راہُلل گاندھی کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئیٹ میں ان سے ’نقرت‘ کرنے والوں کو مخاطب کیا گیا اور اسے بعد میں کانگریس پارٹی کے اکاؤنٹ سے ری ٹوئیٹ یعنی دوبارہ شائع کیا گیا۔
اس سے قبل ہیکروں نے دونوں اکاؤنٹس سے غیر مہذہب الفاظ میں بھی ٹوئیٹ کیے تھے تاہم انھیں بعد میں ہٹا دیا گیا۔
راہُل گاندھی کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کا یہ واقعہ انڈیا میں ڈیجیٹل سکیورٹی کی بدنامی ہے۔
انھوں نے اس واقعے کی بنیاد پر حکومت کی جانب سے لوگوں کو انٹرنیٹ بینکاری پر راغب کرنے کی کوششوں کی بھی تنقید کی۔
گذشتہ ماہ انڈیا میں حکومت نے بدعنوانی اور کالے دھن کا مقابلہ کرنے کے لیے 500 روپے کے نوٹ تبدیل اور 1000 روپے کے نوٹ منسوخ کر دیے تھے۔ تب سے حکومت کی کوشش ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے پیسوں کے لین دین میں اضافہ ہو۔
کانگریس نے دلی پولیس کے سائبر سیل میں ہیکنگ کے واقعے کی شکایت جمع کروا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے ٹوئٹر سے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ادھر اس واقعے کے بعد انڈیا میں مختلف انداز میں ردِ عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ جب نریندری مودی نے کہا کہ اپنے اکاونٹ کی تفصیلات بتائیں تو ان کا مطلب ٹوئٹر اکاونٹ کی تفصیلات نہیں تھا۔

،تصویر کا ذریعہ@sirjadeja

،تصویر کا ذریعہ@bhupendrachaube









