شریف برادران الیکشن لڑیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور سابق وزیراعلٰی شہباز شریف ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ترجمان صدیق الفاروق نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) حالیہ انتخابات میں پنجاب میں سب سے بڑی جبکہ مرکز میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور اسے پنجاب اسمبلی میں ایک سو چار جبکہ مرکز میں سڑسٹھ نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے 2008 کے عام انتخابات کے لیے بھی کاغذات ِ نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم یہ کاغذات مسترد کر دیے گئے تھے۔ ان دونوں رہنماؤں نے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صدر مشرف کے پی سی اور کے تحت حلف اٹھانےوالے ججوں کے سامنے اپیل نہیں کریں گے۔ | اسی بارے میں پچیس آزاد صوبائی ارکان نواز لیگ میں شامل26 February, 2008 | الیکشن 2008 نئی حکومت: امید کی ایک کرن23 February, 2008 | الیکشن 2008 نواز لیگ، پنجاب پر ہی زور دیا22 February, 2008 | الیکشن 2008 پی پی:مزید حمایت حاصل کرنےکادعوٰی22 February, 2008 | الیکشن 2008 | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||