وہ شخصیات جو مر کر بھی کروڑوں ڈالر کما رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
دنیا بھر کے دولت مند افراد پر نظر رکھنے والے فوربز میگزین نے رواں ہفتے ان 13 مشہور شخصیات کی فہرست شائع کی ہے جنھوں نے اپنی موت کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ کمایا۔
ان میں ایسے کھلاڑی، فنکار اور تفریح کی دنیا سے وابستہ افراد شامل ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی آمدنی ایک کروڑ امریکی ڈالرسے زیادہ ہوئی ہے۔
میگزین نے سنہ 2001 سے مشہور مردہ شخصیات کے مالی معاملات کی چھان بین شروع کی تھی۔ میگزین کے مطابق رواں سال ان مردہ مشاہیر کی کمائی میں سنہ 2021 کے مقابلے میں 72 فیصد اضافہ ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
میگزین نے فہرست بنانے کے لیے سیلز ٹیکس، ٹرانسفر اور لائسنس کے معاہدوں کے اشاریوں کو مدنظر رکھا۔ اس تخمینے کے لیے انھوں نے صنعت کے ماہرین کے ساتھ انٹرویوز بھی کیے۔
اس گروپ میں سرفہرست مشہور مصنف جے آر آر ٹولکین ہیں جو ’لارڈ آف دی رِنگز‘ اور ’دی ہوبٹ‘ جیسی مشہور داستانوں کے مصنف ہیں۔ آکسفورڈ کے سابق پروفیسر سنہ 1973 میں انتقال کر گئے تھے، لیکن ان کی افسانوی دنیا سے متعلق فلموں، ویڈیو گیمز اور دیگر مصنوعات کے کاپی رائٹس (جملہ حقوق) سے آمدن کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
مصنف ٹولکین کے بعد باسکٹ بال سٹار کوبی برائنٹ کا نمبر آتا ہے۔ سپورٹس ڈرنک کمپنی باڈی آرمر میں ان کے حصص کوکا کولا نے خریدے جس سے ان کی میراث میں 40 کروڑ ڈالر آئے۔
برائنٹ جنوری 2020 میں کیلیفورنیا کے شہر سینٹا مونیکا میں ہونے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
تیسرے نمبر پر گلوکار ڈیوڈ بووی ہیں جنھوں نے 25 کروڑ امریکی ڈالر کمائے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس فہرست میں کوئی بھی خاتون شامل نہیں ہے جبکہ لاطینی امریکہ کے سٹارز میں صرف میکسیکن میوزک سٹار خوآن گیبریل اس فہرست میں شامل ہیں۔
جے آر آر ٹولکین: (وفات- 1973)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- 50 کروڑ امریکی ڈالر
- مصنف
کوبی برائنٹ: (وفات- 2020)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- 40 کروڑ امریکی ڈالر
- باسکٹ بال کھلاڑی
ڈیوڈ بووی (وفات - 2016)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- 25 کروڑ امریکی ڈالر
- گلوکار
ایلوس پریسلے (وفات- 1977)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- 11 کروڑ امریکی ڈالر
- گلوکار
جیمز براؤن (وفات- 2006)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- 10 کروڑ امریکی ڈالر
- گلوکار
مائیکل جیکسن

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- ساڑھے سات کروڑ امریکی ڈالر
- گلوکار
لونارڈ کوہن (وفات-2016)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- ساڑھے پانچ کروڑ امریکی ڈالر
- گلوکار
ڈاکٹر سیئس (وفات- 1991)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- تین کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر
- مصنف
جیف پورکارو (وفات- 1992)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر
- ٹوٹو بینڈ کے لیڈر
چارلس شولز (وفات- 2000)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- دو کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر
- مصنف اور چارلی براؤن کے کردار کے خالق
خوان گیبریئل (وفات- 2016)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- دو کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر
- گلوکار
جان لینن (وفات- 1980)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر
- بیٹلز کے گلوکار
جارج ہیریسن (وفات- 2001)

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر
- بیٹلز کے موسیقار










