فٹ بال ورلڈ کپ: فرانس کی وہ کمزوریاں جن کا فائدہ فائنل میں ارجنٹائن کو ہو سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایک اچھا فارورڈ، ایک ریکارڈ ساز کوچ اور ایک ایسی نسل جو مسلسل دوسرا ورلڈ کپ فائنل کھیلنے جا رہی ہے۔
ارجنٹائن کے خلاف فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل فرانس کی ٹیم کا اگر ان الفاظ میں تعارف کروایا جائے تو یقیناً ایسی ٹیم سے کوئی بھی حریف گھبرائے گا۔
فرانس نے بدھ کے دن سیمی فائنل میں مراکش کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔ اس میچ میں تھیو ہرنینڈیز اور رینڈل کولو نے گول کیے تھے۔
واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تین ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا گیا تھا جن میں دفاعی چیمپیئن فرانس، ارجنٹائن اور برازیل شامل تھیں۔
ان میں سے دو فائنل میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی اور ایک کے حصے میں فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل آئے گا۔
یاد رہے کہ 2018 میں روس میں منعقد ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں بھی فرانس اور ارجنٹائن کا مقابلہ ہوا تھا جس میں فرانس کو چار، تین سے برتری حاصل ہوئی تھی۔
اس رپورٹ میں فرانس کے خطرناک ٹیم بننے والی تین وجوہات کے ساتھ ساتھ ایسی دو کمزوریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے جن کا فائدہ ارجنٹائن کی ٹیم اٹھا سکتی ہے۔
ورلڈ کپ کے تین بہترین سکورر
اس ورلڈ کپ میں کائلیان ایم باپے پانچ گول کر چکے ہیں اور اس وقت ارجنٹائن کے لیونیل میسی کے ساتھ ٹاپ سکورر ہیں۔ ان کے علاوہ فرانس کے اولیور گیروڈ چار جبکہ انٹوئن گریزمین ٹورنامنٹ کے دوران تین گول کر چکے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایسی فاروڈ لائن کو روک کر رکھنا ارجنٹائن کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا اور یہی کھلاڑی فرانس کے لیے فائنل میں سب سے اہم کردار بھی ادا کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایک ریکارڈ ساز کوچ
فرانس کے کوچ ڈیشامپس نے چار سال قبل اپنی ٹیم کو 2018 کے ورلڈ کپ میں فتح سے ہمکنار کروایا تھا اور ایک بار پھر ٹیم کو فائنل تک رسائی دلا چکے ہیں۔
برازیل میں 2014 ورلڈ کپ کے بعد سے اب تک 18 ورلڈ کپ میچز میں سے ان کی کوچنگ میں فرانس نے 14 میچ جیتے ہیں اور صرف دو میں شکست کھائی ہے جبکہ دو میچ برابر رہے۔
مراکش کے خلاف سیمی فائنل میں فتح کے بعد ان کی مجموعی فتوحات کی تعداد برازیل کے کوچ لوئیز فلیپے سکولاری کے برابر ہو چکی ہیں جبکہ اب ان کو جرمنی کے سابق کوچ ہیلمٹ شون کی 16 ورلڈ کپ فتوحات کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے دو اور فتوحات درکار ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA
یہ بھی پڑھیے
تاہم اتوار کے دن ان کو ایک مشکل حریف کا سامنا ہو گا۔
ارجنٹائں کے کوچ لیونیل سکالونی کے پاس تجربہ تو ان سے کم ہے لیکن وہ چار سال میں اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ایک ماہر نسل
فرانس کی ٹیم کا بڑا حصہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنھوں نے 2018 میں روس میں ہونے والا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ گول کیپر ہوگو لورس، ڈیفینڈر رافائیل واران اور فاروڑد کیلیان ایم باے، اولیور جیرورڈ اور انٹوائن گریزمین ماسکو میں کروشیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی فاتح فرانسیسی ٹیم کا حصہ تھے۔
یہ ایک ایسی نسل ہے جس کو ورلڈ کپ فائنل کھیلنے اور جیتنے کا تجربہ حاصل ہے اور بڑے ٹورنامنٹ میں ایسا تجربہ ہمیشہ کارآمد رہتا ہے۔
دوسری جانب ارجنٹائن کی ٹیم میں صرف میسی اور ڈی ماریا ہی دو کھلاڑی باقی ہیں جنھوں نے 2018 میں برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف فائنل کھیلا تھا۔
فرانس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 1994 اور 1998 میں ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی برازیلین ٹیم کے بعد وہ دوسری ٹیم ہیں جس نے مسلسل دو فائنلز تک رسائی حاصل کی ہے۔
فرانس کی کمزوریاں
اس فرانسیسی ٹیم میں کمزوریوں کی نشان دہی کرنا مشکل ہے۔ تاہم اگر اعداد و شمار پر نظر دوڑائی جائے تو یہ واضح ہو گا کہ اس ٹیم کو ایک مسئلہ درپیش ہے۔
ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے چھ میچز میں فرانس کی ٹیم کے خلاف سوائے مراکش کے ہر ٹیم نے گول سکور کیا۔ آسٹریلیا، ڈنمارک، تیونس، پولینڈ اور انگلینڈ۔۔۔ یہ تمام ٹیمیں گول کیپر لورس کو مات دینے میں کامیاب رہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
دوسری جانب ارجنٹائن نے تین میچز میں اہنے خلاف ایک بھی گول نہیں ہونے دیا۔ میکسیکو، پولینڈ اور کروشیا ارجنٹائن کے خلاف کوئی گول نہیں کر سکیں۔
فائنل میں یہ ایک اہم نکتہ ثابت ہو سکتا ہے۔
دوسری اہم کمزوری ایک قدرے ناتجربہ کار مڈ فیلڈ کا ہونا ہے۔
2018 میں فرانس کی جیت کا سہرا کافی حد تک ایک مضبوط مڈ فیلڈ کے سر تھا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں پال پوگبا، کانٹے اور بلائس شامل تھے۔
اس بار فرانس کی مڈ فیلڈ اتنی تجربہ کار نہیں ہے۔
آریلیئن ٹچومینی اور ایڈوارڈو کاماوینگا ریال میڈرڈ کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں جبکہ یوسف فوفنا اور گریز مین نے بھی اب تک اچھا کھیل پیش کیا ہے۔
تاہم یہ مڈ فیلڈ 2018 جتنی مضبوط نہیں ہے۔
یہ وہ کمزوری ہے جس کا ارجنٹائن کی ٹیم فائدہ اٹھا سکتی ہے اگر اسے فرانس کو ایک اور ورلڈ کپ اٹھانے سے روکنا ہے۔











