’بے وقوف کی تلاش‘ میں ایلون مسک اپنے بعد کس کو ٹوئٹر کا سربراہ بنا سکتے ہیں؟

ایلون مسک

،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • مصنف, شیاونا میکلم
    • عہدہ, ٹیکنالوجی رپورٹر

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک ایک سروے کے بعد ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پول میں ایک کروڑ ستر لاکھ لوگوں نے حصہ لیا جن میں 57 فیصد نے ان کے ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹو کا عہدے چھوڑنے کے حق میں رائے دی۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر سروے شروع کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ اگر ٹوئٹر صارفین کی اکثریت انھیں چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتی تو وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔

سروے کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے کہا کہ انھیں جب بھی کوئی اتنا ’بے وقوف‘ شخص ملا جو ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹو افسر بننا چاہتا ہے تو وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔

لیکن انھوں نے اب تک چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے کے منصوبے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

سروے کے بعد ایلون مسک نے کہا کہ کوئی ایسا شخص جو ٹوئٹر کو زندہ رکھ سکتا ہے، وہ یہ عہدے لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر کے عوض خریدا تھا۔ اکتوبر میں چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انھوں نے ٹوئٹر کےآدھے سٹاف کی چھٹی کرا دی ہے اور بلیو ٹک والے ویریفائیڈ اکاونٹس سے ماہانہ فیس وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایلون مسک کی جگہ کون لے گا۔

کچھ ایسے نام لیے جا رہے ہیں جو ممکنہ طور پر ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو بن سکتے ہیں۔

ایلون مسک کے بعد مستقبل میں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کون ہوں گے، اس حوالے سے جن اشخاص کے نام لیے جا رہے ہیں ان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر، فیس بک کی سابق چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ، سری رام کرشنن، جیک ڈورسی اور پراگ اگروال شامل ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 1

جیرڈ کشنر

ایلون مسک، جیرڈ کشنر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایلون مسک اور جیرڈ کشنر کو فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران اکٹھے دیکھا گیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے متعلق سروے کا آغاز قطر میں فٹبال کے فائنل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ساتھ تصویر سامنے آنے کے بعد کیا۔

ایلون مسک اور جیرڈ کشنر لوسیل سٹیڈیم میں اکٹھے نظر آئے جہاں ارجنٹائن نے فرانس کو ہرا کر تیسری بار ورلڈ کپ جیت لیا۔

ایلون مسک اور جیرڈ کشنر کی تصویر سامنے کے بعد ناظرین نے ان کے تعلقات پر سوالات اٹھائے۔ کیا جیرڈ کشنر ٹوئٹر کے اگلے چیف ایگزیکٹو ہو سکتے ہیں؟

سری رام کرشنن

سری رام

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ایک انڈین ٹیکنوکریٹ سری رام کرشنن کا شمار ایلون مسک کے بااعتماد ملازمین میں ہوتا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے سری رام کرشنن کو ٹوئٹر سے پیسہ بنانے کا فریضہ سونپا تھا۔

وہ مسٹر مسک کی کور ٹیم میں شامل کیے جانے والے چند افراد میں سے ایک ہیں۔

مسٹر کرشنن، جو ٹوئٹر، میٹا اور مائیکروسافٹ کے سابق ملازم ہیں، ایک سرمایہ کار، ٹیکنالوجسٹ اور انجینیئر بھی ہیں اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ یوٹیوب چینل کی میزبانی کرتے ہیں۔

وہ اپنی ویب سائٹ پر اپنے بارے میں لکھتے ہیں: ’میں سرمایہ کاری کرتا ہوں اور صارفین کی ٹیکنالوجی اور کرپٹو کے ملاپ میں میں دلچسپی رکھتا ہوں۔‘

وہ اپنی دلچسپیوں میں خود کو ’پرو ریسلنگ‘ کہتے ہیں اور وہ ’شاندار انٹری‘ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ شاید ان کی یہی خصوصیت ایلون مسک کو اچھی لگ جائے۔

ڈیوڈ ساکس

ڈیوڈ ساکس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ٹیکنالوجی سرمایہ کار اور پوڈکاسٹر ڈیوڈ ساکس ایلون مسک کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔

ڈیوڈ ساکس پے پال کے آغاز کے وقت سے مسٹر مسک کے ساتھ ہیں۔

وہ نام نہاد ’پے پال مافیا‘ کا حصہ ہیں۔ پے پال کے سابق ملازمین کے ایک گروپ کو ’پے پال مافیا‘ کہا جاتا ہے جو سیلیکون ویلی میں اپنے نئے پراجیکٹس کے ذریعے ارب پتی بن چکے ہیں۔

جیک ڈورسی

جیک ڈورسی

،تصویر کا ذریعہReuters

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی دو بار پہلے بھی ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو رہ چکے ہیں۔ تو کیا وہ تیسری بار ٹوئٹر کو چلانے کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

بلاشبہ اس پلیٹ فارم کو مسٹر ڈورسی سے بہتر کوئی نہیں جانتا، جنھوں نے نومبر 2021 میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وہ ٹوئٹر اور پیمنٹ فرم ’سکوائر‘کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ ان پر سرمایہ کاروں کا دباؤ تھا کہ ان کی دہری ذمہ داریوں کی وجہ سے ٹوئٹر کو وہ توجہ نہیں مل پا رہی ہے جس کی اسے ضرورت تھی۔

ڈورسی نے نہ صرف خود کو ٹوئٹر سے نکال لیا بلکہ انھوں نے خود کو کمپنی کے بورڈ کی نشست سے بھی علیحدہ کر لیا۔

ان کا ایلون مسک کے ساتھ ماضی میں کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ البتہ انھوں نے ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو ٹیک اوور کرنے کی حمایت کی تھی۔

سارہ فرائر

مس فریئر اس سے پہلے جیک ڈورسی کی پیمنٹ کمپنی سکوائر میں فنانس کے شعبہ کی سربراہ تھیں۔ آج کل وہ ’نیکسٹ ڈور‘ نامی سوشل نیٹ ورک کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ہمسایوں اور مقامی آبادیوں کے لوگوں کے درمیان رابطہ کراتا ہے۔

انھیں سیلیکون ویلی میں ’سب سے زیادہ قابل احترام‘ ایگزیکٹوز میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے اور ان کی کاروباری مہارت کے علاوہ اچھے اخلاق کی تعریف کی جاتی ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 2

ڈیوڈ مارکس

ڈیوڈ مارکس پے پال کے سابق صدر ہیں اور وہ ایلون مسک کے بہت قریب ہیں۔ ان کا شمار ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جنھوں نے کرپٹو کرنسیوں کو اپنایا۔

اس سے قبل وہ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا میں اعلیٰ درجے کے ایگزیکٹو تھے جو فرم کے کرپٹو کرنسی پروجیکٹ ’ڈیم‘ اور ’میسنجر‘ کی سربراہی کر رہے تھے۔

وہ ایک کرپٹو کرنسی ایکسچینج پلیٹ فارم ’کوائن بیس‘ کے بورڈ میں بھی شامل تھے۔

اب وہ لائٹسپارک نامی کمپنی چلاتے ہیں جو بٹ کوائن کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔

اگر ایلون مسک ٹوئٹر کا منافع کرپٹو کرنسی کے ذریعے بڑھانا چاہتے ہیں تو پھر مسٹر مارکس ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کے لیے ایک اہم امیدوار ہوسکتے ہیں۔

شیرل سینڈبرگ

شیرل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

شیرل سینڈبرگ اس سے قبل میٹا کی چیف آپریٹنگ آفیسر اور مارک زکربرگ کی بااعتماد ساتھی تھیں۔

انھوں نے اپنے فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے رواں برس اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ خیال ہے کہ انھوں نے فیس بک کی آمدن بڑھائی تھی۔

مگر یہ سوال برقرار ہے کہ کیا سیلیکون ویلی کی سب سے بڑی ملازمت انھیں اپنی ریٹائرمنٹ کو ختم کرنے پر مائل کرسکتی ہے؟

پراگ اگروال

ایلون مسک نے جب اکتوبر میں ٹوئٹر کا چارج سنبھالا تو ان کے اولین کاموں میں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال کو ان کے عہدے سے ہٹانا تھا۔

پراگ اگروال کو ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے اس عہدے کے لیے چُنا تھا۔

جب سے پراگ اگروال کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے، ٹوئٹر مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ کیا معلوم ایلون مسک ٹوئٹر کو سہارا دینے کے لیے مسٹر اگروال کو واپس لے آئیں۔

ایڈورڈ سنوڈن

جب ایلون مسک نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوئی بھی ٹوئٹر کی باگ دوڑ سنبھالنے کے لیے تیار نہیں ہے، تو سی آئی اے کے سابق ٹیکنیکل اسسٹنٹ ایڈورڈ سنوڈن نے شاید مذاق میں اپنا نام پیش کیا اور کہا کہ میں تنخواہ بٹ کوائن میں لوں گا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 3

ایڈورڈ سنوڈن امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے انٹرنیٹ اور فون کی وسیع پیمانے پر نگرانی کی تفصیلات افشا کرنے کے بعد سے روس میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ایسے میں جب ایڈورڈ سنوڈن کو امریکہ کی جانب سے جاسوسی کے الزامات کا سامنا ہے، ماسکو میں بیٹھ کو ٹوئٹر کو چلانا شاید مشکل ہو گا۔

ایک بار تو ایلون مسک نے ٹوئٹر پر پول چلایا تھا کہ ’کیا سنوڈن کو معاف کر دینا چاہیے؟‘ 80 فیصد سے زیادہ صارفین نے اس کا جواب ہاں میں دیا تھا۔