دلی کی سردی اور راہل گاندھی کی ٹی شرٹ: ’لگتا ہے کہ وہ سٹیل کے بنے ہوئے ہیں‘

راہل گاندھی

،تصویر کا ذریعہANI

پیر کی صبح دلی میں درجہ حرارت کوئی سات ڈگری کے قریب تھا۔ اس سخت ٹھنڈ میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی ٹی شرٹ پہنے ہوئے مہاتما گاندھی اور سابق وزرائے اعظم کی سمادھیوں پر حاضری دینے کے لیے آئے۔ 

اس وقت سے سوشل میڈیا پر لفظ ٹی شرٹ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ راہل گاندھی نہ صرف ٹی شرٹ پہن کر یہاں آئے بلکہ اُنھوں نے سمادھی کے گرد ننگے پیر اور بغیر جرابوں کے چکر بھی لگائے۔ 

ان کے آس پاس موجود کچھ لوگوں نے کوٹس اور ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔ 

اس سردی میں راہل گاندھی کے ٹی شرٹ پہننے پر بات آج سے نہیں ہو رہی بلکہ ایسی تصاویر گذشتہ کئی دنوں سے آ رہی ہیں۔ 

کچھ دن قبل راہل گاندھی کو کانگریس کی بھارت جودو یاترا میں بھی سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ ان کے آس پاس موجود رہنما اور اداکار سردیوں کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ 

اس طرح کی صورتحال میں لوگ سوشل میڈیا پر یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا راہل گاندھی کو سردی نہیں لگتی؟ 

لوگ جو باتیں کر رہے ہیں ان کی تفصیلات سے قبل ہم دیکھتے ہیں کہ راہل گاندھی سردی میں ٹی شرٹ پہننے کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ 

راہل کا جواب 

سنیچر 24 دسمبر کو راہل گاندھی نے کہا: ’پریس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ کو سردی نہیں لگتی؟ وہ یہ بات انڈیا کے کسانوں سے انڈیا کے مزدوروں اور غریب بچوں سے کیوں نہیں پوچھتے؟ پھر وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے 2800 کلومیٹر واک کی ہے، یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ 

’پورا انڈیا ساری زندگی چلتا ہے۔ ہم نے 2800 کلومیٹر واک کی ہے۔ ایک کسان شاید اپنی زندگی میں 10 ہزار، 15 ہزار یا 20 ہزار کلومیٹر چلتا ہو گا۔‘ 

دوسری طرف کانگریس بھی اپوزیشن کو کمبلوں کا طعنہ دے کر تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ 

کانگریس نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا: ’بی جے پی رہنما کہہ رہے تھے کہ راہل گاندھی کرسمس کی چھٹیوں کے لیے بیرونِ ملک جا رہے ہیں مگر آج اس سخت سردی میں جب بی جے پی کے وزرا، ترجمان اور رہنما کمبل اوڑھ کر انڈیا کو توڑ رہے ہیں تو راہل گاندھی مہاتما گاندھی، نہرو جی، اندرا جی، راجیو جی، چوہدری چرن سنگھ، شاستری جی اور اٹل جی کی سمادھیوں پر حاضری دینے گئے۔‘ 

راہل گاندھی

،تصویر کا ذریعہ@BharatJodo

لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟ 

تحسین پوناوالہ نے ٹویٹ کی کہ یہ ذہنی، جسمانی، جذباتی اور روحانی فٹنس کی قوت ہے۔ مراقبے اور فٹنس کے باعث ہمارا جسم سخت سردی سے متاثر نہیں ہوتا۔ 

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 1

ٹوئٹر ہینڈل دی فرسٹریٹڈ انڈین نے ٹویٹ کی: ’راہل گاندھی کو وزیرِ اعظم بنا دیں کیونکہ وہ دلی کی سردی میں آدھی ٹی شرٹ میں زندہ رہ سکتے ہیں۔‘ 

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 2

ابھیشیک سنگھوی نے لکھا کہ ’سات ڈگری میں پینٹ شرٹ پہننا کوئی مذاق نہیں ہے۔‘ 

اسی طرح راہل گاندھی کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے آر جے سپیکس نامی ایک صارف نے لکھا کہ راہل گاندھی اس سخت سردی میں ٹی شرٹ کے نیچے بھی کچھ نہیں پہنتے۔ 

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 3

چوبیس دسمبر کو صحافی ونود شرما نے راہل گاندھی ایک فوٹو ٹویٹ کی جس میں کانگریس رہنما رندیپ سرجے والا اور سری نواس بی وی بھی ان کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ 

اس تصویر میں صرف راہل گاندھی ہی ہیں جو ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ 

دیویا سنہا نامی ایک صارف نے لکھا کہ راہل گاندھی کو انڈیا کا فٹنس آئیکن بنا کر یہاں سے ریتھک روشن، ودیوت جموال اور ٹائیگر شروف کو ہٹا دینا چاہیے۔ راہل گاندھی چھ ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی کس قدر کمفرٹیبل ہیں۔ 

پانچ روز قبل بھاویکا کپور نے ٹویٹ کی تھی کہ راہل گاندھی ایک سپر ہیومن ہیں اور لگتا ہے کہ وہ سٹیل کے بنے ہوئے ہیں۔ 100 دنوں میں 2600 کلومیٹر چلنے کے علاوہ وہ پانچ سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں ٹی شرٹ پہن کر چل رہے ہیں۔ 

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

X پوسٹ کا اختتام, 4

راہل گاندھی کا موازنہ مہاتما گاندھی سے کرتے ہوئے وندیتا مشرا نے لکھا کہ راہل نے موسم کو شکست دی ہے۔ گاندھی کے گھٹنوں سے لپٹی کھادی کی دھوتی اور ایک چادر ہر کسی کو سخت سردی میں حیران کر دیتی تھی۔ آج ہم گاندھی کو ایک سفید ٹی شرٹ اور پاجامے میں دیکھ رہے ہیں۔ سب سمجھ سکتے ہیں کہ ان کا یہ جذبہ اور ان کے خدشات گاندھی سے کوئی کم نہیں ہیں۔ 

سفر اب بھی باقی ہے 

بھارت جودو یاترا سات ستمبر 2022 کو تامل ناڈو میں کنیاکماری سے شروع ہوئی تھی اور اب تک یہ نو ریاستوں سے گزر چکی ہے۔ 

اس یاترا کی قیادت راہل گاندھی کر رہے ہیں۔ سنیچر کی صبح یہ دلی کے لال قلعے تک پہنچی۔ 

بھارت جودو یاترا کے پروگرام کے مطابق راہل گاندھی کا یہ پیدل مارچ جمّوں و کشمیر میں سرینگر پہنچ کر ختم ہو گا جس کے لیے اُنھیں ابھی بھی 500 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہے۔