لندن: شادی کی تقریب پر چھاپہ، بھاری جرمانے متوقع

،تصویر کا ذریعہNIKLAS HALLE'N
لندن میں برطانوی پولیس نے جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک شادی کی تقریب میں موجود 150 مہمانوں کو منشتر کر دیا اور میزبانوں سمیت کئی لوگوں پر جرمانے عائد کیے جانے کی توقع ہے۔
لندن سمیت برطانیہ بھر میں کووڈ 19 کی وبا کے باعث عائد پابندیوں کے تحت کسی بھی سماجی تقریب میں چھ سے زیادہ لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پولیس حکام نے جمعہ کے روز شمالی لندن کے علاقے سٹیم فورڈ ہل میں لڑکیوں کے سکول کے ایک ہال پر چھاپہ مارا جہاں شیشوں کو ڈھانپ کر شادی کی ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی تاکہ باہر سے ہال میں موجود لوگوں کو دیکھا نہ جا سکے۔
اس شادی کی تقریب کے میزبانوں پر دس ہزار پاونڈ اور پانچ دیگر افراد کو 200 پاونڈ فی کس جرمانہ عائد کیے جانے کی توقع ہے۔
پولیس نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ اس تقریب میں چار سو افراد موجود تھے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے ایک اعلی اہلکار مارکس برانٹ کا کہنا ہے 'قانون کی یہ خلاف ورزی کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں ہے۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لوگ قربانیاں دے رہے ہیں اور اپنی شادی اور دیگر تقریبات کو موخر کر رہے ایسے میں یہ رویہ ناقابلی معافی ہے۔
یہ شادی کی تقریب یہودیوں کے ایک فرقے کے طالبات کے سکول میں منعقد کی جا رہی تھی۔ یہودیوں کے فرقے ہرادئی کے لوگ اس علاقے میں آباد ہیں اور یورپ بھر میں قدامت پسند یہودیوں کی یہاں سب سے بڑی آبادی ہے۔
سکول کی انتظامیہ نے ایک بیان میں اس واقع کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے لیے اس طرح کی تقریب کا انعقاد کیا جانا انتہائی حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کا ہال کرائےپر دینے کی ذمہ داری ایک اور تنظیم کی ہے اور سکول کی انتظامیہ کا اس تقریب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی انھیں اس بارے میں کچھ علم تھا۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کووڈ 19 کے مریضوں اور اموات کی تعداد میں پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو سخت کر دیا گیا ہے۔
روزانہ سامنے آنے والے نئے مریضوں کی تعداد جو جنوری کی آٹھ تاریخ کو 70ہزار تک پہنچ گئی تھی اب گر کر 40ہزار پر آ گئی ہے لیکن حکام اس بارے میں تشویش کا شکار ہیں کہ بہت سے لوگ اب بھی پابندیوں کی پاسداری نہیں کر رہے جس سے وائرس مزید پھیل رہا ہے۔
جمعرات کے روز وزیر داخلہ پرتی پٹیل نے کہا تھا کہ جو لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کریں گے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور گھروں میں پارٹی کرنے والے پر آٹھ سو پاونڈ تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔








