پوکے مون کی ویڈیو گیم کے خلاف سعودی فتویٰ

فتوے میں کہا گیا ہے کہ پوکے مین جوئے سے کافی ملتا جلتا ہے

،تصویر کا ذریعہ.

،تصویر کا کیپشنفتوے میں کہا گیا ہے کہ پوکے مین جوئے سے کافی ملتا جلتا ہے

سعودی عرب کے مذہبی امور سے متعلق اعلٰی ادارے نے حال ہی میں متعارف کروائی جانے والی مقبول ویڈیو گیمز پوكے مون گو کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔

سعودی عرب خاصا قدامت پسند معاشرہ ہے اور ماضی میں بھی پوكے مون کے خلاف فتویٰ جاری کیا گیا تھا۔

اس ادارے نے 2001 میں جاری کیے گئے ایک فتوے کو ایک بار پھر نافذ کر دیا ہے۔

پوكے مون گو سرکاری طور پر سعودی عرب میں دستیاب نہیں ہے۔ تاہم بہت سے لوگ پراکسی سرور کا استعمال کرتے ہوئے یہ گیم ڈاؤن لوڈ کر کے کھیل رہے ہیں۔

اس ویڈیو گیم نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے
،تصویر کا کیپشناس ویڈیو گیم نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے

پوكے مون گو 1996 کے ننٹینڈو کھیل پر مبنی ہے اور اس نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے۔

اس کھیل میں کھلاڑی اصل دنیا میں جنات کارٹونوں کی تلاش کرتے ہیں۔

مذہبی علما کی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس بارے میں بہت سے لوگوں کی جانب سوال پوچھنے پر پوكے مون کے خلاف 2001 میں دیے گئے فتوے کو پھر سے جاری کیا گیا ہے۔

اس فتوے میں کہا گیا ہے کہ پوكے مون جوئے سے کافی ملتا جلتا کھیل ہے جسے اسلام قبول نہیں کرتا۔