پوکےمون پکڑنے کے لیے نوکری چھوڑ دی

ٹوم کری نیوزی لینڈ کے معروف شہر آکلینڈ کے پاس ہبسکس کوسٹ نامی ساحل پر ایک ریستوراں میں کام کرتے تھے
،تصویر کا کیپشنٹوم کری نیوزی لینڈ کے معروف شہر آکلینڈ کے پاس ہبسکس کوسٹ نامی ساحل پر ایک ریستوراں میں کام کرتے تھے

نیوزی لینڈ میں ایک شخص نے پورے وقت ’پوکے مون گو‘ کھیلنے کے لیے نوکری چھوڑ دی ہے۔

ٹوم کری آکلینڈ کے پاس ہبسکس کوسٹ نامی ساحل پر ایک ریستوراں میں بارٹینڈر کے طور پر کام کرتے تھے۔ اب انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے بدلے وہ اپنے فون پر ڈیجیٹل مخلوق پوکے مون کی تلاش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کی امداد کے بھروسے ہیں تاہم انھوں نے اعتراف کیا کہ ان کے والدین اس بات سے قدرے متحیر ہیں۔

انھوں نے بی بی سی کے نیوز بیٹ کو بتایا: ’جب میں نے استعفیٰ دیا تو اپنے مینیجر کو یہ نہیں بتایا کہ میں دنیا میں پوکے مون کے شکار کے لیے نکل رہا ہوں۔

’لیکن جب میری کہانی عام ہو گئی تو میں نے انھیں بس یہ بتانے کے لیے فون کیا کہ اگر میڈیا ان سے رابطہ کریں تو میرے بارے میں لاعلم نہ ہوں۔ انھوں نے بہت پیارا جواب دیا اور مجھے میرے پوکےمون سفر کے نیک خواہشات دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انھیں دنیا بھر سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنان کا کہنا ہے کہ انھیں دنیا بھر سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں

’میرے والد نے مجھے ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا میں اس بات سے واقف تھا کہ تم ایک دن مشہور ہوگے۔‘

ابھی تک ٹوم نے 91 پوکے مون کو پکڑ لیا ہے جبکہ اس کھیل میں کل 151 پوکے مون ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس کھیل کی بہتر بات روزانہ کام پر جانے کے بجائے سفر ہے۔

ابھی تک ٹوم نے 91 پوکے مون کو پکڑ لیا ہے جبکہ اس کھیل میں کل 151 پوکے مون ہیں

،تصویر کا ذریعہtom

،تصویر کا کیپشنابھی تک ٹوم نے 91 پوکے مون کو پکڑ لیا ہے جبکہ اس کھیل میں کل 151 پوکے مون ہیں

’میں ہر دن چہل قدمی کے لیے نکل پڑتا ہوں اور شہر کے ان حصوں کو دیکھتا ہوں جنھیں میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ میری ملاقات بہت سے لوگوں، سیاحوں اور دوسرے پوکے مون ٹرینروں سے ہو رہی ہے۔‘

ٹوم نے کہا کہ ’جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ واقعتاً کسی چہل قدمی کے لیے نکلتے ہیں اور کسی نایاب پوکے مون کو پکڑتے ہیں تو یہ اس کھیل کی خصوصیت ہے۔‘

امریکہ میں ایک تنظیم لوگوں کو پوکے مون کھیلنے کے دوران اپنے جانور ٹہلانے کی تحریک دیتی ہے

،تصویر کا ذریعہphil

،تصویر کا کیپشنامریکہ میں ایک تنظیم لوگوں کو پوکے مون کھیلنے کے دوران اپنے جانور ٹہلانے کی تحریک دیتی ہے

انھوں نے بتایا کہ میڈیا میں آنے کے بعد انھیں نیوزی لینڈ میں شہرت ملی ہے اور دنیا بھر سے انھیں پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

بہر حال انھوں نے بتایا کہ پوکے مون کی تلاش ختم ہونے کے بعد وہ پھر کام پر لوٹ جائیں گے۔