الجزیرہ نے 500 ملازمین نکالنے کا اعلان کر دیا

قطری حکومت کی فنڈنگ سے چلنے والے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے 500 ملازمتیں ختم کر نے کا اعلان کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اگرچہ ملازمتیں ختم کرنے سے دنیا بھر میں الجزیرہ کے ملازمین متاثر ہونگے لیکن سب سے زیادہ نوکریاں قطر میں ختم کی جائیں گی۔
نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل مصطفیٰ سواگ نے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا لیکن ادارہ پراعتماد ہے کہ یہ درست قدم ہے۔
سنہ 1996 میں قیام میں آنے والے الجزیرہ نیٹ ورک کی فنڈنگ قطر کی حکومت کرتی ہے اور اس کے دنیا بھر میں 70 بیوروز ہیں۔
میڈیا کا منظرنامہ تبدیل کرنے کے لیے جاری کوششوں کے تحت یہ اعلان کیا گيا ہے اور اسے کام کرنے والوں کی صلاحیتوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا نام دیا گيا ہے۔
مسٹرسواگ نے کہا: ہر چند کہ ہمارا فیصلہ دنیا بھر میں میڈیا کے شعبے میں جاری فیصلوں کے تحت تھا تاہم یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
بہر حال ہم لوگ پراعتماد ہیں کہ یہ فیصلہ نیٹ ورک کے طویل مدتی پروگرام کے لیے درست ہے۔
خیال رہے کہ امریکی بازار میں گھسنے کے لیے بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنے کے بعد رواں سال کی ابتدا میں اس نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ میں اپنے ٹی وی پروگرام بند کر رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے سی ای او ال انساتی نے کہا تھا کہ موجودہ معاشی چیلنجز میں یہ ہمارے لیے مناسب نہیں تھا۔







