تھائی لینڈ: بھیک پر پابندی تاہم فن کے مظاہرے کی اجازت

،تصویر کا ذریعہReuters
تھائی لینڈ میں سڑکوں پر بھیک مانگنے کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے تاہم فن کا مظاہرہ کر کے بطور داد پیسے حاصل کرنے والوں کو لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
تھائی لینڈ کی قانون ساز اسمبلی نے یہ قانون سڑکوں پر نظم برقرار رکھنے کے اقدام کے طور پر منظور کیا ہے۔
چین کے خبر رساں ادارے زنہوا کے مطابق یہ نیا قانون اس 75 سال پرانے قانون کی جگہ لے گا جس میں بھیک مانگنا نہ صرف جرم قرار دیا گیا تھا بلکہ بھیک مانگنے کو بڑھاوا دینے والوں کے لیے سزا بھی تھی۔
اگر کوئی بھکاری عوامی مقام پر بھیک مانگتے پکڑا جائے گا تو اسے کسی ہنر کی تربیت دی جائے گی جبکہ غیر ملکی افراد کو ملک سے بے دخل کردیا جائے گا۔
تاہم سڑکوں پر فن کا مظاہرہ کر کے پیسے کمانے کو بیک کے زمرے میں شامل نہیں کیا جائے گا لیکن اس کے لیے مقامی انتظامیہ کو مطلع کرنا ضروری ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری ضوابط کی پاسداری بھی ضروری ہے۔

،تصویر کا ذریعہXinhua
قانون ساز اسمبلی کے رکن ویلوپ تنگ کھانینرک کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر فن کا مظاہروں نے باقاعدہ قانون کے لیے 75 برس انتظار کیا ہے۔
تھائی لینڈ نے بھیک مانگنے کی روک تھام کے لیے سنہ 1941 میں قانون بنایا تھا جس میں بھیک مانگنے اور فن کا مظاہرہ کر کے معاوضہ طلب کرنے میں کوئی تفریق واضح نہیں تھی۔
تھائی لینڈ کے کئی حصوں میں بھکاری عام ہیں خاص طور پر ریلوے سٹیشنز پر جہاں سیاح آتے ہیں۔ حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ بھکاری بالخصوص بچے انسانی سمگلنگ کا شکار ہوتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







