سعودی عرب: ہسپتال میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ جازان شہر کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے کم سے کم سے کم 25 افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
یہ واقعہ جمعرات کی صبح جازان کے جنرل ہسپتال میں پیش آیا۔
ہسپتال میں آگ لگنے کے بعد جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور امدادی کارکن پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ آگ سے جازان جنرل ہسپتال کے انتہائی نگداشت والے وارڈز اور زچہ و بچہ کا شعبہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ’ہسپتال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘
محکمے کا کہنا ہے آگ بجھانے کے لیے عملے کے 21 افراد کام کر رہے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یاد رہے کہ اس سے قبل رواس سال اگست میں سعودی آرامکو کے ایک رہائشی کمپلکس میں لگنے والے آگ میں تقریباً 10 افراد ہلاک اور 259 زخمی ہوئے تھے۔
اس وقت محکمہ شہری دفاع نے کہا تھا کہ یہ آگ رہائشی کمپلکس کی زیر زمین کار پارکنگ کے علاقے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔







