سعودی عرب میں آتشزدگی سے پانچ پاکستانی ہلاک

،تصویر کا ذریعہReuters
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں پانچ پاکستانی ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کو میتیں واپس وطن لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
عرب نیوز کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ جمعے کو ریاض کے ایک رہائشی فلیٹ میں پیش آیا۔
سعودی ہلال احمر کے مطابق اموات دھویں سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔
سعودی ہلال احمر کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں نیشنل گارڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں۔ مالی مشکلات کی وجہ سے زیادہ تر مزدور کئی لوگوں کے ساتھ چھوٹے فلیٹوں یا کمروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں ایک یونیورسٹی کی زیرِ تعمیر عمارت کے، جہاں پر زیادہ تر پاکستان سے تعلق رکھنے والے مزدور کام کر رہے تھے گرنے سے چار مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے



