غربِ اردن میں تشدد کی تازہ لہر

،تصویر کا ذریعہAFP
اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ غرب اردن میں یہودیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں دو فلیسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلیسطینی حملہ آوروں نے ایک اسرائیلی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا جبکہ ایک اسرائیلی غلطی سے پولیس کی گولی کا نشانہ بنا۔
گزشتہ تین ماہ میں فلیسطینیوں اور یہودیوں کے درمیان تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
تشدد کے ان واقعات میں اب تک 131 فلیسطینی جبکہ 21 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
بیشتر اسرائیلی چاقو سے حملے اور گولیوں کا نشانہ بنے ہیں۔
تازہ حملہ بدھ کو صبح یروشلم کے اندرونی شہر کے جافا گیٹ کے سامنے ہوا۔
اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرحد پر تعینات پولیس نے اس علاقے میں بعض شہریوں کو ان اسرائیلیوں کی جانب بھاگتے دیکھا تھا جن پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ بعد میں دو لوگوں نے ان پر چاقو سے وار کیے۔
اس واقعے کے دوران ديگر تین اسرائیلیوں پر حملہ ہوا تھا جن کو قریب ہسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر بڑی تعداد سیاح یروشلم کا دورہ کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ سیکورٹی میں کسی قسم کی بھی ڈھیل نہیں دی جاسکتی ہے۔







