اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں پر مزید حملے، ایک حملہ آور ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی یروشلم میں ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کو دو فلسطینی لڑکوں نے چاقو کے حملے میں زخمی کر دیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق 12 سالہ حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کیا گیا جبکہ دوسرے 13 سالہ حمہ آور کو زخمی کیے بغیر پکڑ لیا گیا۔
<link type="page"><caption> امریکہ اسرائیل کا دفاعی معاہدہ، اسرائیل کا دفاع امریکہ کی اولین ترجیح</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151109_israeli_pm_in_usa_atk" platform="highweb"/></link>
اس واقعے کے علاوہ یروشلم کے علاقے ابو دیس کے مضافات میں اسرائیلی پولیس کے مطابق ایک 37 سالہ فلسطینی کو سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے کی کوشش میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔اس شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فلسطینی لڑکوں نے بسغات زئيف کی یہودی بستی میں ٹرین پر سوار ایک سکیورٹی اہلکار پر چاقو سے حملہ کر کے اسے معمولی زخمی کر دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
زخمی اہلکار نے 12 سالہ حملہ آور کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ دوسرے 13 سالہ حملہ آور کو مسافروں نے دبوچ لیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔
گذشتہ ایک ماہ کے دوران اسرائیلی شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں میں یہ دونوں لڑکے سب سے کم عمر بتائے جاتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں حملوں کی دیگر دو اور کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
خیال رہے کہ یہ واقعات حالیہ ہفتوں میں جاری تشدد کی لہر کا تسلسل ہیں جس میں اب تک 10 اسرائیلی اور درجنوں فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters
فلسطینی ہلاکتوں میں زیادہ تعداد حملہ آوروں کی بتائی جاتی ہے۔
یروشلم میں تشدد کے تازہ واقعات اس وقت پیش آئے ہیں جب ایک دن پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم کی واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔
حالیہ تشدد میں تیزی ستمبر کے مہینے میں اس وقت آئی جب مشرقی یروشلم میں یہودیوں اور مسلمانوں کے ایک مقدس مقام کے بارے میں اس افواہ سے اشتعال پھیل گیا کہ اسرائیل اس مقام پر یہودیوں کے حقوق کو مضبوط کرنے کے لیے قوانین بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔اسرئیل کئی بار ان الزامات کی تردید کر چکا ہے۔







