تارکین وطن کا بحران: کروئیشیا نے سربیا سے متصل سرحد کھول دی

،تصویر کا ذریعہGetty
کروئیشیا نے سربیا کے ساتھ متصل اپنی سرحد کھول دی ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں محصور تارکین وطن کو شمال کی جانب جانے کا راستہ مہیا ہو گیا ہے۔
تقریباً تین ہزار کے قریب افراد کوئیشیا کی جانب سے کیے جانے والے نئے اقدامات اور سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے سرد موسم اور بارش میں بلقان کی سرحد پر محصور ہو کر رہ گئے تھے۔
<link type="page"><caption> ہزاروں تارکینِ وطن بلقان میں سرحدوں پر محصور</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/10/151019_migrants_crisis_balkan_route_hk" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> ہنگری کی سرحد بند، ہزاروں پناہ گزینوں کی سلووینیا آمد</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/10/151017_migrant_crisis_hungary_closed_border_sz" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> جرمنی براستہ بلقان کیوں؟</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/09/150908_migrants_balkan_route_hk" platform="highweb"/></link>
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ان تارکین وطن کی حالت ’ہولناک‘ ہے۔
بہت سارے تارکین وطن کوئیشیا اور سلووینیا کی سرحد پر محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ بلقان کا راستے پر وہاں کی حکومتوں کی جانب سے سختی کی گئی ہے ۔

،تصویر کا ذریعہGetty
پیر کو برکاسوو کی سرحد پر موجود اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان میلٹا سنجک نے بتایا کہ ’بغیر کسی اعلان کے سرحدیں کھول دی گئی ہیں۔ ہر کوئی جلدی سے جا رہا ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
وہاں کے حالات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہاں بہت زیادہ چھوٹے بچے ہیں، ہمارے پاس معذور افراد ہیں، ہمارے پاس ایسے افراد ہیں جو سفر کے دوران بیمار ہوگئے ہیں۔‘
’یہ لوگوں کے رہنے کے جگہ نہیں ہے، وہ سو نہیں سکتے۔ وہ گیلی مٹی میں صرف کھڑے رہ سکتے ہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہAFP
کوئشیا کی بسیں اب ہزاروں کو تعداد میں تارکین وطن کو قریب ہی واقع ایک ریسپشن سینٹر لے جا رہی ہیں۔
گذشتہ دنوں کروئشیا نے تارکین وطن کی آمد کو محدود کر دیا تھا، جب ہنگری نے سلووینیا کے ساتھ متصل اپنی سرحد کو بند کرتے ہوئے پابندیوں کا اعلان کیا تھا، جس سے یہ خدشہ بڑھ گیا تھا کہ بڑی تعداد میں تارکین وطن کروئیشیا میں محصور ہوجائیں گے۔
حالیہ دنوں میں کروئیشیا نے تارکین وطن سے بھری کم از کم دو ٹرینیں اور متعدد بسیں شمال کی جانب سلووینیا کی سرحد پر بھیجی ہیں۔
خیال رہے کہ حالیہ چند ماہ میں شام افریقہ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے کئی لاکھ مہاجرین ترکی سے بلقان کے راستے جرمنی سویڈن اور دوسرے یورپی ممالک پہنچے ہیں۔







