پوپ کی نئی عینک

،تصویر کا ذریعہAP
روم کے شہریوں اور وہاں آنے والے سیاحوں کو جمعرات کو پوپ فرانسس کا ایک الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا۔
رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس ایک عینک ساز کی دکان پر پہنچے اور انھوں نے اپنی عینک کے پرانے فریم میں نئے شیشے لگوائے۔
انھوں نے نئے شیشے کو پرانے فریم میں فٹ کرنے پر زور دیا اور بل اد کرنے پر بھی اڑ گئے۔
ان کے ہمراہ ان کا سکیورٹی عملہ بھی موجود تھا۔ پوپ فرانسس کو دیکھنے کے لیے لوگ وہاں اکٹھے ہو گئے اور انھیں گھیر لیا۔

،تصویر کا ذریعہAP
دکان کے مالک اس سے پہلے بھی پوپ فرانسس کے لیے عینک کے شیشے بنا چکے ہیں لیکن وہ شیشے ویٹیکن پہنچاتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انھیں پوپ کے آنے کے بارے میں پہلے سے کوئی خبر نہیں تھی۔
پوپ فرانسساس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ انھیں اس بات کا ملال ہوتا ہے کہ وہ اکیلے باہر جا کر پیزا نہیں کھا سکتے۔
پوپ کا عہدے سنبھالنے سے قبل وہ بیونس آئرس میں اکثر عوامی مقامات پر دکھائی دیتے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
رواں ماہ نیشنل جیوگرافک میگزین میں ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا دل روم کی گلیوں میں بھی اسی طرح چہل قدمی کرنے کا دل کرتا ہے جیسے وہ بیونس آئرس میں کیا کرتے تھے۔







