فلپائن میں لاکھوں لوگ پوپ کا دیدار کرنے کےلیے امڈ آئے
،تصویر کا کیپشنمنیلا میں پوپ فرانسس کی دعائیہ تقریب میں ساٹھ لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنیہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے پوپ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس سے پہلے پچاس لاکھ لوگوں نے پوپ جان پال کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی تھی۔
،تصویر کا کیپشنمنیلا میں سخت بارش کے باوجود لاکھوں افراد منیلا کے ریزل پارک میں اکٹھا ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپوپ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنسکیورٹی اہلکار دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے آنے والوں کی تلاشی لے رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنپوپ فرانسس نےاس دعائیہ تقریب کو سنہ 2013 میں آنے والے طوفان میں ہلاک ہونے والوں کے نام منسوب کیا۔
،تصویر کا کیپشنفلپائن میں تقریبا آٹھ کروڑ کیتھولک مسلک کے ماننے والے عیسائی رہتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپوپ نے بہت سے بچوں کی باتیں سنیں جبکہ ایک لڑکی اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑی۔
،تصویر کا کیپشنریزل پارک میں دعائیہ تقریب کے ساتھ پوپ کا چھ روزہ دورہ ختم ہو گیا