45 سال بعد لاپتہ کوہ پیماؤں کی باقیات مل گئیں

،تصویر کا ذریعہmonitoring
سوئٹزرلینڈ کے کوہ الپس کے مشہور گلیشیئر ماتھورون سے ملنے والی انسانی باقیات جاپان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کی تھیں جو 45 سال پہلے مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہ یہ اگست 1970 میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی ہیں۔
یہ انسانی باقیات گذشتہ سال ستمبر میں کوہ الپس پر 4478 میٹر کی بلندی سے اُس وقت ملیں تھیں جب ماتھورون پر برف پگھلی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ جنیوا میں جاپانی قونصلیٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں کوہ پیما جاپان کے تھے اور لاپتہ ہونے کے وقت اُن کی عمریں 21 اور 22 سال تھیں۔
قونصلیت نے ان کوہ پیماؤں کے خاندانوں کا پتہ لگانا میں معاونت کی تاکہ اُن کے ڈی این اے بھی حاصل کیے جا سکیں۔
عالمی حدت میں اضافے کی وجہ سے کوہ الپس کے گلیشیئر پگھل رہے ہیں اور برف پگھلنے کے ساتھ ساتھ کئی سال قبل لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی باقیات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
اس سے قبل سنہ 2013 میں ماتھورون گلیشیئر سے لاپتہ ہونے والے برطانوی کوہ پیما جوناتھن کولئیو کی باقیات بھی ملیں تھیں۔ وہ سنہ 1979 میں مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔
گذشتہ سال برنییز الپس پر سے چار سال قبل لاپتہ ہونے جمہوریہ چیک کے مہم جو کی لاش ملی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







