’سربراہی مذاکرات سے قبل سکیٹنگ‘

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
فن لینڈ کے صدر جب بھی سرکاری دورے پر کہیں جاتے ہیں تو اپنے ’رولر سکیٹس‘ ساتھ لےجانا نہیں بھولتے۔
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق صدر سایولی نینیسٹو کو اتوار کے روز ابوظہبی کے مرینا سرکٹ میں سکیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
سایولی نینیسٹو کاکہنا ہے کہ انھوں نے سکیٹنگ کا آغاز نوئے کی دھائی میں کیا تھا جب وہ ملک کے وزرِ خزانہ تھے اور وہ ان تک 30 سے زیادہ ممالک میں سکیٹنگ کر چکے ہیں۔
دی نیشنل اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں مختلف مقامات پر سکیٹنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، میں بیجنگ کے تیانامن سکوئر، نیویارک براڈوئے اور بہت سے دیگر شہروں میں سکیٹنگ کر چکا ہوں۔‘
اطلاعات کے مطابق فن لینڈ کے صدر جو اس وقت ابوظہبی کے دورے پر ہیں، ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید سے مذاکرات سے قبل شہر میں 12 کلومیٹر تک سکیٹس پر گھومتے رہے۔
سایولی نینیسٹو منفرد شوق رکھنے والے واحد سربراہِ مملکت نہیں ہیں دنیا میں بہت سے رہنماؤں نے انوکھے شوق پال رکھے ہیں۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کراس کنٹری سکینگ اور رولر سکینگ کے شوقین ہیں۔
یوکرین کے سابق صدر وکٹر یشچینکو نے شہد کی مکھیاں پال رکھی ہیں اور وہ پہاڑوں پر چڑھنے کے بھی دلدادا ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







