پیرس کے حساس مقامات پر پُراسرار ڈرون کی پروازیں

،تصویر کا ذریعہAP
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے کچھ حساس مقامات پر رات کے وقت پُر اسرار ڈرون اڑتے دیکھے گئے ہیں اور فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق کم سے کم پانچ نامعلوم مشینیں پیر کو آدھی رات اور منگل کی صبح چھ بجے اڑتی دیکھی گئیں۔
پہلا ڈرون امریکی سفارت خانے کے اوپر اڑتے دیکھا گیا جبکہ دیگر ايفل ٹاور اور محل ڈی لا كونكرڈ پر دکھائی دیے۔
فرانسیسی پولیس کے مطابق ان تمام ڈرون پروازں کا آپس میں تعلق ہو سکتا ہے۔
چھوٹے ڈرون باآسانی خریدے جا سکتے ہیں، لیکن انہیں حساس مقامات پر اڑتا دیکھ کر فرانسیسی حکام فکر مند ہیں۔
گذشتہ ماہ ایک ڈرون کو فرانس کے صدر فراسوا اولاند کی رہائش گاہ پر پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔
امریکی سفارت خانے اور محل ڈی لا كونكرڈ پر پرواز کرتے ہوئے دکھائی دینے والے ڈرونز کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دیگر حساس مقامات کو بھی چوکنا کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو فرانسیسی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا ’ہم نے ڈرون اڑانے والے کو پکڑنے کی پوری کوشش کی لیکن انہیں ڈھونڈا نہیں جا سکا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







