آسٹریلوی وزیرخارجہ کا ایموجیز میں انٹرویو

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے لیے انہوں نے تیوری چڑھانے والے چہرہ اور انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات پر )-: بنایا

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنروسی صدر ولادیمیر پوٹن کے لیے انہوں نے تیوری چڑھانے والے چہرہ اور انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات پر )-: بنایا

آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ کا ایک انٹریو میں کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ان کے تعلقات (-: ہیں۔

بزفیڈ ویب سائٹ کو دیا گیا آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ کا یہ انٹرویو چہرے کے تاثر پر مبنی کارٹونز یا ایموجیز پر مشتمل تھا۔

ویب سائٹ کے مطابق اپنی نوعیت کے پہلے انٹریو میں آسٹریلوی وزیرخارجہ نے ایک ایموجی سے یہ بھی ظاہر کیا کہ وہ کتوں کی بجائے بلیاں پسند کرتی ہیں۔

اس انٹرویو میں انہوں نے سنجیدہ معاملات پر بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے لیے انہوں نے تیور والے چہرے اور انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات پر )-: بنایا۔

جولی بشپ کو وزارت عظمیٰ کی کرسی کی مضبوط امیدوار کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ اپنی ٹویٹر فیڈ میں بھی ایموجیز کا استعمال کرتی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے گائیکی کے مقابلے یورو وژن میں آسٹریلیا کی شمولیت کے بارے میں خبر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں رقص کرتی ہوئی خاتون اور مائیکروفون کا ایمو استعمال کیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

اگرچہ بزفید کے انٹرویو میں جولی بشپ سے زیادہ سخت سوال نہیں پوچھے گئے تاہم یہ حالیہ چند پالیسیوں کو ظاہر ضرور کرتا ہے، جس میں روسی صدر پوتن کا غصیلا چہرہ بھی شامل تھا۔

حالیہ چند ماہ میں یوکرائن کی فضائی حدود میں ملائشین طیارے ایم ایچ 17 کو گرائے جانے کی معاملے کو لے کر آسٹریلیا اور روس کے مابین تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اس طیارے میں 38 آسٹریلوی باشندے سوار تھے۔ روسی نواز باغیوں پر اس طیارے کو مار گرانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے اور آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ اس بارے میں پوٹن سے استفسار کر چکے ہیں۔

جولی بشپ کو وزارت عظمیٰ کی کرسی کی مضبوط امیدوار کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجولی بشپ کو وزارت عظمیٰ کی کرسی کی مضبوط امیدوار کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

انڈونیشیا کے ساتھ آسٹریلیا کے تعلقات کے حوالے سے سوال کا جواب مزید پیچیدہ تھا۔ جولی بشپ اور ان کے دیگر ساتھی انڈونیشیا میں منشیات کے جرائم میں سزائے موت پانے والے دو آسٹریلیوی باشندوں کی سزا روکنے کے لیے بھی سرگرم ہیں۔

آسٹریلیا میں حالیہ چند ہفتوں میں وزیراعظم ٹونی ایبٹ کے مستقل کے بارے میں بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ گذشتہ ہفتے وزیر اعظم اپنے عہدے پر قائم رکنے کے حوالے سے پارٹی ووٹ لینے میں کامیاب تو رہے لیکن ان کی نائب جولی بشپ کو بھی ان کے متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

ٹونی ایبٹ کے بارے میں سوال پر ان کا جواب ایک بھاگتے ہوئے آدمی کا کارٹون تھا۔ جس کی تشریح کسی بھی طرح کی جاسکتی کہ ہے کہ یہ شخص کہاں جا رہا ہے۔

اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیراعظم بننا چاہتی ہیں تو ان کے جواب نے ان کے حامیوں اور ناقدین دونوں کو قیاس آرائی پر مجبور کر دیا، ان کا جواب تھا |-:

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشناور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیراعظم بننا چاہتی ہیں تو ان کے جواب نے ان کے حامیوں اور ناقدین دونوں کو قیاس آرائی پر مجبور کر دیا، ان کا جواب تھا |-: