اطالوی صدر نےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مسٹر ناپلتانو 1953 میں پارلیمان اور 2006 میں صدر کے لئے منتخب کیے گئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمسٹر ناپلتانو 1953 میں پارلیمان اور 2006 میں صدر کے لئے منتخب کیے گئے۔

اطالوی صدر جورجیو ناپولیتانو نے اپنے عہدے کی مدت کے خاتمے سے پانچ برس پہلے ہی اپنا عہدہ چھوڑ کر وزیر اعظم مٹیو رنزی کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

89 سالہ مٹیو ناپولیتانو نے اپنے عہدے نے خرابی صحت کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیر اعظم مٹیو رنزی کو ان کا جانشین ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کے اگر مسٹر رنزی کو 89 سالہ مسٹر ناپولیتانو کا متبادل ڈھونڈنے میں کامیاب نہ ہو سکے تو وہ انتخابات کا سہارا بھی لے سکتے ہیں۔

اٹلی میں صدر کا کردار پر رسمی ہوتا ہے لیکن ان کے پاس وزیر اعظم کو فارغ کرنے اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے اختیارات ہیں۔

مسٹر ناپولیتانو نے 2011 میں وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو برطرف کرنے کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کیا تھا جس پر کچھ لوگوں نے ان کی تعریف کی تھی۔

مسٹر ناپولیتانو کی اٹلی کے لیے عوامی خدمت پر تعریف کی گئی ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمسٹر ناپولیتانو کی اٹلی کے لیے عوامی خدمت پر تعریف کی گئی ہے

گزشتہ ماہ مسٹر ناپولیتانو نے اپنی خراب سحت کو مدنظررکھتے ہوئے اور اپنی صدارت کی مدت ختم ہونے سے پہلے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

مسٹر ناپولیتانو نے 2013 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر تیار نہیں تھے لیکن ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے دوسری مدت کے لیے حامی بھر لی تھی۔

مسٹر رنزی نے صدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انکا کہنا تھا کے مسٹر ناپولیتانو کچھ ہی گھنٹوں میں اپنی کامیابیوں کی طویل فہرست کے ساتھ صدارت کے عہدے کو چھوڑ دیں گے۔

مسٹر ناپلتانو 1953 میں پارلیمان اور 2006 میں صدر کے لیے منتخب کیےگئے۔

اگلا صدر کون ہوگا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناگلا صدر کون ہوگا

وہ ڈیموکریٹک لیفٹ کے رکن تھے اور ان کے حامی اٹلی کی غیر یقینی سیاسی صورتحال میں ان کو استحکام کی نشانی کے طور پر دیکھتے تھے۔ دوسری طرف ناقدین نے ہمیشہ ان پر اپنے اختیارات سے تجاوز کا الزام عائد کیا۔