مصر میں طوطن خامن گیلری کا افتتاح

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
قاہرہ کے عجائب گھر میں طوطن خامن گیلری کے چار کمرے مرمت کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
تزئین و آرائش کا یہ کام عجائب گھر کی تعمیر نو کے ایک سات سالہ منصوبے کا حصہ ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
ان کمروں کا افتتاح مصر کے وزیر اعظم ابراہیم محلب نے کیا اور ان میں 1922 میں دریافت ہونے والی نوجوان فرعون بادشاہ کی قبر سے ملنے والی نایاب اشیاء کو رکھا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
طوطن خامن کی قبر سے ملنے والی اشیا بیسوئیں صدی کی سب سے زیادہ اہم آثار قدیمہ کی دریافت میں سے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
طوطن خامن کی تین ہزار سال پرانی قبر کی کھدائی برطانوی ماہر آثار قدیمہ ہاورڈ کارٹر فلہین نے کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
عجائب گھر کی تزئین و آرائش یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے ملنے والی رقم سے کی جا رہی ہے۔
قاہرہ میں یورپی یونین کے وفد کے سربراہ جیمز مورن نے کہا ہے کہ یورپی یونین مصر میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مدد فراہم کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے شعبے کی بحالی معیشت کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
یورپی یونین عجائب گھر کی مزید تزئین و آرائش کے لیے اگلے سال ایک لاکھ ڈالر فراہم کرے گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
قاہرہ کے عجائب گھر کا افتتاح 1902 میں ہوا تھا اور اس میں تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار قدیم قیمتی نوادرات موجود ہیں۔







