پولیس بم والا سوٹ کیس ایئر پورٹ پر بھول گئی

دھماکہ خیز آلے والا سوٹ کیس ایک ماہ تک ایئر پورٹ پر پڑا رہا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشندھماکہ خیز آلے والا سوٹ کیس ایک ماہ تک ایئر پورٹ پر پڑا رہا

آسٹریلیا کی پولیس نے ایک دھماکہ خیز آلہ سڈنی ایئر پورٹ پر ایک ماہ تک چھوڑے رہنے پر معذرت کی ہے۔

<link type="page"><caption> آسٹریلوی سینیٹر بم لے کر پارلیمینٹ پہنچ گئے</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/05/140526_australia_parliament_fakebomb_gh.shtml" platform="highweb"/></link>

یہ آلہ ایک سوٹ کیس میں چھپایا گیا تھا اور اس کے ساتھ 230 گرام دھماکہ خیز مواد تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آلہ وہاں کتوں کی دی جانے تربیت کے لیے لے جایا گیا تھا۔

بیان کے مطابق یہ سوٹ کیس اس وقت ایک خاتون کو دیا گیا جب دورانِ سفر اس کا بیگ ٹوٹ گیا۔

اس خاتون کو جب یہ آلہ ملا تو وہ اسے پولیس سٹیشن لے گئیں۔ پولیس اہلکاروں نے احتیاطاً عمارت کو خالی کروا لیا۔

سڈنی ایئر پورٹ آسٹریلیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسڈنی ایئر پورٹ آسٹریلیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے

پولیس نے یہ دھماکہ خیز مواد آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کو لوٹا دیا۔

وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو منعقد کی گئی اس تربیت کے دوران یہ سوٹ کیس ایئر پورٹ پر یہ آلہ کار آمد نہیں تھا۔

سڈنی ایئر پورٹ پر وفاقی پولیس کے کمانڈر ویئن بچارن کا کہنا ہے ’ادارہ اس غلطی کو سنجیدگی سے لے رہا ہے یہ آلہ چھوڑنے والے اہلکار کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان سے باضابطہ پوچھ گچھ کی جائے گی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس خاتون اور ان کے خاندان کے بھی شکر گزار ہیں۔

سڈنی کا ہوائی اڈہ آسٹریلیا کا مضروف ترین ہوائی اڈہ ہے یہاں ہر سال تین کروڑ ستر لاکھ مسافر آتے ہیں۔