چین میں سوٹ کیس موٹر سائیکل

،تصویر کا ذریعہ
چین کے ایک کسان نے سوٹ کیس موٹر سائیکل بنائی ہے۔
یہ سوٹ کیس موٹرسائیکل آپ کو کپڑوں سمیت ایئرپورٹ لے جا سکتی ہے۔
پیچھے دو اور آگے ایک پہیے والی یہ موٹر سائیکل چین کے صوبہ ہنان کے رہنے والے ہی لیانگ کے ذہن کی اختراع ہے۔
تائیوان سے شائع ہونے والے’چائنا ٹائمز‘ کی خبر کے مطابق 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 37 میل تک کا سفر کرنے والی یہ موٹر سائیکل ایک وقت میں دو مسافروں کو بھی لے جا سکتی ہے۔
یہ ایسی لیتھیم بیٹریوں سے چلتی ہے جنھیں ری چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس میں لگے سوٹ کیس میں آپ عام سوٹ کیس جتنے کپڑے رکھ سکتے ہیں اور جب اس میں کچھ نہ رکھا ہو تو اس کا وزن صرف ساڑھے سات کلو ہوتا ہے۔
اس موٹرسائکل کو تیار کرنے میں ہی لیانگ کو دس سال لگے ہیں اور انھوں نے اسے سٹی کیب کا نام دیا ہے۔
انھیں توقع ہے کہ ان کی یہ ایجاد جلد ہی ان کے نام پر رجسٹر ہو کر سڑکوں پر آ جائے گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







