دس چیزیں جن سے ہم لاعلم تھے

گرم چیز تھما کر آپ کسی کو معاونت پر قائل کر سکتے ہیں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنگرم چیز تھما کر آپ کسی کو معاونت پر قائل کر سکتے ہیں

1۔ اگر آپ کسی شخص کو کوئی گرم چیز تھماتے ہیں تو اس کے آپ سے تعاون کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے<link type="page"><caption> (دی ٹائمز)</caption><url href="http://www.thetimes.co.uk/tto/news/uk/article4083757.ece" platform="highweb"/></link>

2۔اے ایم ریڈیو سگنل بعض پرندوں کے سمت معلوم کرنے کے اندرونی نظام سے متصادم ہوتے ہیں۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے<link type="page"><caption> کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/news/science-environment-27313355" platform="highweb"/></link>

3۔’پنوکیو ریکس‘ نامی عرفیت پانے والے ٹرائینوسار کی تھوتھنی اس حجم کے دوسرے ڈائناسورز کے مقابلے میں 35 فیصد لمبی تھی۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے<link type="page"><caption> کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/news/science-environment-27296357" platform="highweb"/></link>

4۔’ڈیٹنگ‘ ویب سائٹس پر وہ مرد زیادہ مقبول ہوتے ہیں جن کی پروفائل تصویر ایک روشن دن میں درختوں کے سامنے لی گئی ہو۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے <link type="page"><caption> (دی ٹائمز)</caption><url href="http://www.thetimes.co.uk/tto/life/relationships/article4081936.ece" platform="highweb"/></link>

5۔ ’سن سکرین‘ لوشن کی مقبولیت کے بعد گذشتہ 15 برس میں ’رکٹس‘ یعنی ہڈیوں کی نرمی کے مریضوں کی تعداد چار گنا بڑھ گئی ہے۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے <link type="page"><caption> (دی ٹیلی گراف)</caption><url href="http://www.telegraph.co.uk/science/science-news/10811734/Why-avoiding-sunshine-could-kill-you.html" platform="highweb"/></link>

6۔ 17 فیصد برطانوی شہری ایک روبوٹ سے جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اے ایم ریڈیو سگنل بعض پرندوں کے سمت معلوم کرنے کے اندرونی نظام سے متصادم ہوتے ہیں
،تصویر کا کیپشناے ایم ریڈیو سگنل بعض پرندوں کے سمت معلوم کرنے کے اندرونی نظام سے متصادم ہوتے ہیں

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے <link type="page"><caption> (دی گارڈیئن)</caption><url href="http://www.theguardian.com/technology/2014/may/06/third-of-britons-fear-rise-of-robots-poll?CMP=twt_gu" platform="highweb"/></link>

7۔ دبئی میں معذوروں کی مدد کے لیے استعمال ہونے والے پالتو جانوروں کے علاوہ کوئی بھی پالتو جانور عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کر سکتا۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے <link type="page"><caption> کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/05/140508_dubai_pet_taxi_service_zz.shtml" platform="highweb"/></link>

8۔ 1987 میں اکانومسٹ اخبار میں ایک ایپل کمپیوٹر موجود تھا تاہم اس کے باوجود وہاں برطانیہ اور فرانس کو ملانے والی زیرِ آب سرنگ کا نقشہ بنانے کے لیے کاغذ اور پینسل کا استعمال ہی کیا گیا۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے <link type="page"><caption> (اکانومسٹ)</caption><url href="http://www.economist.com/blogs/graphicdetail/2014/05/memories-amid-archives" platform="highweb"/></link>

9۔ بلیک ڈیتھ کے نام سے پہچانی جانے والی طاعون کی عالمی وبا کے بعد آنے والی صدیوں میں صحتِ عامہ کی صورتحال میں بہتری آئی لیکن کوئی بھی اس کی صحیح وجہ نہیں جانتا۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے <link type="page"><caption> (سمتھ سونین)</caption><url href="http://www.smithsonianmag.com/smart-news/black-death-actually-improved-public-health-180951373/?no-ist" platform="highweb"/></link>

10۔ نیویارک کے شہری اپنی بیٹیوں کا نام بروکلین نہیں رکھتے لیکن یہ امریکہ کی 39 ریاستوں میں انگریزی حرف B سے شروع ہونے والا لڑکیوں کا سب سے عام نام ہے۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے<link type="page"><caption> (سلیٹ)</caption><url href="http://www.slate.com/articles/arts/culturebox/2014/05/baby_name_map_new_yorkers_don_t_call_their_babies_brooklyn.html" platform="highweb"/></link>