’سکول میں ٹیچر نے جنسی تعلق قائم کیا‘

ایک برطانوی خاتون کے مطابق سکول میں ان کے ٹیچر نے انہیں اپنے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مائل کیا۔
ایلا نے بی بی سی کے ریڈیو فور کے ایک دستاویزی پروگرام میں دیے گئے انٹرویو میں ان واقعات کے بارے میں بتایا۔
ایلا نے سکول کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سے موسیقی کے ایک استاد نے ان کو اپنی جانب مائل کیا اور انہیں اپنے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا۔
ایلا نے سکول میں جنسی ہراس کا یہ واقعہ اس وقت بیان کیا ہے جب رواں سال جون میں تیس سالہ جیرمی فورسٹ کو ایک پندرہ سالہ طالبہ کو اغوا کرنے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔
ایلا کے مطابق فورسٹ کا کیس منظرعام آنے پر ان کی تکلیف دہ یادیں تازہ ہو گئیں۔
ایلا کے مطابق جب انھوں نے چودہ سال کی عمر میں ’جی سی ایس ای‘ میں موسیقی کا مضمون لیا تو اس وقت ان کے موسیقی کے استاد نے ان میں دلچسپی لینا شروع کی اور ان کے استاد نے انہیں مائل کیا وہ سکول میں زیادہ دیر تک رکیں تاکہ امتحانات میں ان کا اچھا گریڈ آ سکے۔
’میں کلاس روم میں تھی کہ اور وہ میرے پر جھک گئے اور بوسے لینا شروع کر دیے‘۔
میں کھلے عام یہ تسلیم کرتی ہوں کہ وہ مجھے پسند تھے اور ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایلا کے مطابق یہ تعلق تیزی سے قائم ہوا اور کئی باتوں پر وہ غیر یقینی کا شکار تھیں۔
’میں یہ چاہتی تھی کہ ہم یہ تعلق قائم رکھیں، میری یہ شدید خواہش تھی کہ ہمارے درمیان ایک معصوم سا تعلق ہو جیسا کہ ایک صوفے پر لیٹ کر موسیقی سننا‘۔
اس ماحول میں ان کی پرورش ہوئی اور سولہویں سالگرہ کے بعد ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

کسی بھی بالغ کے لیے یہ غیرقانونی ہے کہ وہ استاد جیسی کسی اعتماد کی کسی پوزیشن سے اور اٹھارہ سال سے کم عمر کے فرد سے جنسی تعلق قائم کریں۔
1991 سے 2008 کے درمیان ٹیچرز اور طالب علموں کے درمیان جنسی تعلق کے 129 واقعات کے بارے میں قانونی چارہ جوئی ہوئی ہے۔
اساتذہ کی نیشنل یونین کے مطابق انہیں پولیس کی تحقیقات کی دو سو درخواستیں موصول ہوئیں اور تقریباً پانچ پر قانونی عدالتی کارروائی ہو سکی اور یہ سب جنسی جرائم یا اعتماد کے ٹھیس پہنچانے کے واقعات نہیں تھے۔
ایلا نے بیس سال کی عمر پر پہنچنے کے بعد اس واقعے کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا اور ایک طویل تحقیقات میں ایک اور متاثرہ سامنے آئیں اور بعد میں ایلا کے ٹیچر مجرم قرار پائے اور انہیں بارہ سال جیل کی سزا دی گئی۔







