چین: بس میں آتشزدگی سے 42 ہلاک

یہ بس ژیامن کے ریپڈ بس نظام کا حصہ ہے جس میں شامل بسیں مخصوص اونچے راستوں پر چلتی ہیں
،تصویر کا کیپشنیہ بس ژیامن کے ریپڈ بس نظام کا حصہ ہے جس میں شامل بسیں مخصوص اونچے راستوں پر چلتی ہیں

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ژیامن شہر میں ایک بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں بیالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ جمعے کے مصروف اوقات میں ہوا جب لوگ کام کاج کے بعد گھروں کو جا رہے ہوتے ہیں۔

حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ اس حادثے کے نتیجے میں تیس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے اور آگ بس کے عقبی حصے میں لگی جس کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

یہ بس ژیامن کے ریپڈ بس نظام کا حصہ ہے جس میں شامل بسیں مخصوص اونچے راستوں پر چلتی ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے ژنہوا کی ویب سائٹ پر لگی تصویروں میں بس کو اونچے راستے پر جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور بعض تصویروں میں جلی ہوئی بس کو دکھایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مختلف تصاویر جو سوشل میڈیا پر نظر آئیں ان میں جلے ہوئے افراد جن کے کپڑوں پر خون ہے کو دکھایا گیا ہے۔

ژیامن شہر میں یہ ایکسپریس بس کا نظام 2008 میں بنایا گیا تھا
،تصویر کا کیپشنژیامن شہر میں یہ ایکسپریس بس کا نظام 2008 میں بنایا گیا تھا

ژیامن شہر فوجیان صوبے میں ہے اور اس کی آبادی تیس لاکھ سے زیادہ ہے۔

اس شہر میں یہ ایکسپریس بس کا نظام 2008 میں بنایا گیا تھا اور اسے بڑی تعداد میں لوگ استعمال کرتے ہیں۔

ایک مقامی انتظامیہ کے اہلکار نے خبر رساں ادارے ژنہوا کو بتایا کہ انہوں نے بس کے اندر ’لاشیں پڑی دیکھی ہیں‘۔

یہ بس ژیامن کے ریپڈ بس نظام کا حصہ ہے جس میں شامل بسیں مخصوص اونچے راستوں پر چلتی ہیں۔