ایڈز سے بچاؤ کے لیےارکانِ پارلیمان کی ختنے

،تصویر کا ذریعہpa
زمبابوے میں ایچ آئی وی اور ایڈر کے مرض کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کی ایک مہم کے سلسلے میں ارکان پارلیمان کے ایک گروپ کے ختنے کیے جا رہے ہیں۔
اراکینِ پارلیمان کی ختنے کرنے کے لیے خصوصی کلنک دارالحکومت ہرارے میں پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر لگایا گیا ہے۔
اراکین پارلیمان نے جمعرات کو سرے عام ایچ آئی وی ٹیسٹ کرائے تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مردوں کے ختنے کرانے سے ایچ آئی کے جراثیم لگنے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں اور اسی بنا پر اراکین پارلیمان لوگوں کو ختنے کرانے پر راغب کرنا چاہتے ہیں۔
زمبابوے میں ایڈز کے مریضوں کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے اور سن دو ہزار تین میں یہ اپنی انتہا پر تھی جب مردوں کی ایک چوتھائی آبادی اس مرض میں مبتلا پائی گئی تھی۔
افریقہ میں کئی ملکوں میں مردوں میں ختنے کرانے کے رواج کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ ایڈز کے مرض کا سدِباب کیا جا سکا۔



