’خواتین نے عریاں رقص کیا تھا‘

،تصویر کا ذریعہAFP
اِٹلی کے سابق وزیرِاعظم سلویو برلسکونی کے خلاف سیکس کے مقدمے کی گواہ کا کہنا ہے کہ برلسکونی کی پارٹی میں خواتین نے عیسائی راہباؤں کا روپ دھار کر عریاں رقص کیا تھا۔
ایمان فادل نامی خاتون کا کہنا ہے کہ برلسکونی نے انہیں اس وقت دو ہزار یور دیے جب انہوں نے پہلی بار بار ’بنگا بنگا‘ نامی پارٹی میں شرکت کی۔
ایمان فادل ان متعدد خواتین میں سے ایک ہیں جو پیر کو اٹلی کے شہر میلان کی عدالت میں برلسکونی کے خلاف گواہی دینے پہنچی تھیں۔
گواہ ایمان فادل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اِٹلی کے سابق وزیر اعظم برلسکونی کے میلان سے باہر قائم بنگلہ میں متعدد پارٹیوں میں شرکت کی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ جب وہ پہلی رات برلسکونی کے بنگلے پر گئیں تو انہوں نے دو نوجوان خواتین کو راہباؤں کا روپ دھار کر برلسکونی کے لیے عریاں رقص کرتے ہوئے دیکھا۔
اِٹلی کے سابق وزیرِ اعظم برلسکونی پر ایک کم عمر نائٹ کلب ڈانسر کو سیکس کے لیے پیسے دینے کا الزام ہے۔
مراکش سے تعلق رکھنے والی کریمہ مہروگ نے جب وزیر اعظم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اس وقت اس کی عمر صرف سترہ برس تھی۔
برلسکونی پر کریمہ مہروگ کو جنھیں روبی ڈانسر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، پولیس کی حراست سے رہا کروانے کے لیے اپنی اختیارات استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے برلسکونی کے وکیل نکولو کے نے برلسکونی کی جانب سے ان خواتین کو پیسے ادا کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔







