برلسکونی کی اعتماد کے ووٹ میں کامیابی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے عدم اعتماد کا ووٹ جیت لیا ہے۔ ان کو 316 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے خلاف 301 ووٹ پڑے۔
برلسکونی کو معیشت اور ذاتی سکینڈلز کے باعث پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ کا سامنا تھا۔
یہ ووٹ ایسے وقت آیا ہے جب اطالوی حکومت کی کریڈٹ ریٹنگ بھی کم کردی گئی ہے اور پارلیمنٹ نے اس ہفتے بجٹ کے اہم عنصر کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا۔
سلویو برلسکونی کو جنسی سکینڈل، رشوت اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر مقدمات کا سامنا ہے۔
روم میں بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ برلسکونی پرامید تھے کہ وہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تاہم ان کی جماعت فریڈم پارٹی کے چند اراکین پرامید نہیں تھے۔
وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ وہ اس ووٹ میں حکومت کی حمایت نہیں کریں گی کیونکہ ان کو معلوم ہوا ہے کہ ان کی وزارت ختم کی جا رہی ہے۔



