جرمنی میں دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
جرمنی کی پولیس نے برلن شہر میں دو افراد کو بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
گرفتار کیا جانا والا ایک شخص لبنانی نژاد جرمن شہری ہے ارو اس کی عمر چوبیس سال بتائی گئی ہے جبکہ دوسرا شخص اٹھائیس برس کا ہے اور کا تعلق غزہ سے ہے۔
ایک پولیس ترجمان کے مطابق ان دونوں اشخاص کے پاس ایسے کیمیائی مواد تھے جنہیں دھماکہ خیز مواد بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پولیس ویڈنگ ضلعے کے اسلامک کلچرل سینٹر، اور ان دونوں افراد کی رہائش گاہوں کی تلاشی لے رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ہونے والے دونوں افراد اکثر رات اس کلچرل سینٹر میں گزارتے تھے اور اس سے ملحق مسجد میں باقاعدگی سے جاتے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہےکہ مسجد کی تلاشی نہیں لی گئی ۔
یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب امریکہ میں ہوئے نو سمتبر کے حملوں کی دسویں برسی قریب ہے اور دو ہفتے بعد پوپ بینیڈکٹ برلن کا دورہ کرنے والے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ ان دونوں لوگوں کا ہدف کیا تھا۔
برلن کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں افراد سے دو ماہ سے تفتیش کی جارہی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اخبار کے مطابق ان سے بڑی مقدار میں کولینٹس اور ایسا تیزاب برآمد ہوا ہے جو عموماً زراعت میں استعمال کیا جاتا ہے۔
کیمیکل بیچنے والی کمپنی کو اتنی زیادہ مقدار آرڈر کیے جانے پر شبے ہوا اور اس کے حکام کو مطلع کر دیا۔







