’اقوام متحدہ کی ٹیم سے تعاون کریں گے‘

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے مئی میں غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا پر حملے کی تفتیس میں تعاون کرے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامین نتن یاہو نہ کہا ’اسرائیل کچھ نہیں چھپا رہا اس لیے ہم تعاون کریں گے۔‘
اس تفتیس کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے چار ممبران پر پشتمل ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں اسرائیل اور ترکی کا ایک ایک ممبر بھی شامل ہو گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے ’فلوٹیالا پر حملے کی سچائی دنیا کے سامنے آنا ہمارے قومی مفاد میں ہے اور اسی لیے تعاون کیا جا رہا ہے۔‘
اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے کہا کہ تفتیشی پینل کی سربراہی نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جیفری پامر اور کولمبیا کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم الوارو کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تفتیشی ٹیم اپنا کام دس اگست سے شروع کرے گی۔
بان کی مون نے مزید کہا ’مجھے امید ہے کہ تفتیشی ٹیم پر رضامندی اسرائیل اور ترکی کے باہمی تعلقات میں بہتری لائے گی اور ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی بہتر ہو گی۔‘
یاد رہے کہ ترکی سے سمندر کے راستے فلسطینی علاقے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے کارکنوں کے قافلے پر اسرائیلی حملے میں ترکی سے تعلق رکھنے والے نو کارکن ہلاک ہو گئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







