یو اے ای: سترہ ہندوستانیوں کو سزائے موت

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ایک پاکستانی شہری کو ہلاک کرنے کے جرم میں سترہ ہندوستانی شہری کو موت کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے یہ فیصلہ 2009 کے ایک مقدمہ میں سنایا ہے جس میں سترہ ہندوستانی شہریوں پرالزام تھا کہ انہوں نے شراب کی غیر قانونی کاروبار پر اپنا قبضہ کرنے کے لیے ایک گروہی جھگڑے کے دوران ایک پاکستانی شہری کو مار مار کر ہلاک کردیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کے قومی اخبار کے مطابق اس حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ جگھڑا دو حریف گروپوں کے درمیان اس وقت ہوا تھا جب وہ شارجہ کے الساجہ علاقے میں مزدوروں کو غیرقانونی طریقے سے شراب فروخت کر رہے تھے۔
متحدہ عرب امارات میں پہلی بار عدالت کی جانب سے ایک معاملے میں اتنے لوگوں کو سزا موت سنائی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پچاس سے زیادہ افراد شامل تھے لیکن سزا گروپ کے لیڈرز کو دی گئی ہے۔
یو اے ای میں شراب فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے۔ لیکن پرمٹ حاصل کرنے کے بعد شراب صرف ریسٹورنٹ اور شراب خانوں میں فروخت کی جاسکتی ہے۔
نامہ نگاروں کے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات متحدہ میں شراب کی فروخت پر پابندی کے باوجود اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







