غزہ: ریڈ کراس کے قافلے پر حملہ

غزہ میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں ایرٹز کراسنگ کے قریب سڑک کنارے دھماکے سے ریڈ کراس کے قافلےکو نقصان پہنچا ہے۔
ریڈ کراس کے ترجمان کے مطابق دھماکے سے قافلے میں شامل ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی اور ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے آیا حملے کا نشانہ ریڈ کراس کی گاڑی ہی تھی۔
.ریڈ کراس کا قافلہ امدادی اشیاء لیکر ایرٹز کے راستے غزہ آتا جاتا رہتا ہے۔
عینی شاہد کے مطابق دھماکہ سڑک کنارے بم پھٹنے سے ہوا۔
دوسری جانب شدت پسند اسلامی گروپ حماس کے ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ اسرائیلی گولے کے پھٹنے سے ہوا ہے۔’
اسرائیل نے جون سنہ دو ہزار سات میں حماس کے مخالف دھڑے فتح کی انتخابات میں ناکامی کے بعدغزہ کا محاصرہ مزید سخت کر دیا تھا۔



