سبز سمندری کچھوے اور بلیک ٹپ ریف شارک: 2021 کی سمندری حیات کی بہترین تصاویر

،تصویر کا ذریعہAimee Jan / Ocean Photography Awards
ایمی جان کو سال کا بہترین اوشن فوٹوگرافر قرار دیا گیا ہے۔
انھیں یہ ایوارڈ مغربی آسٹریلیا کی ننگالو ریف میں گلاس فش کے جھرمٹ میں موجود سبز سمندری کچھوے کی تصویر پر دیا گیا۔
اوشنو گرافک میگزین کی جانب سے منعقد کروائے جانے والے اس مقابلے کا مقصد سمندر کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا اور اسے لاحق خطرات کی نشاندہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہHENLEY SPIERS / Ocean Photography Awards
دوسری پوزیشن پر ہینلے سپائرز رہیں۔ ان کی انعام یافتہ تصویر میں سکاٹ لینڈ کے شیٹ لینڈ جزائر کے قریب غوطہ لگاتے گینٹس دیکھے جا سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہMatty Smith / Ocean Photography Awards
تیسری پوزیشن میری سمتھ کو ملی جنھوں نے ہاکس بل کچھوے کے بچے کی سمندر میں پہلی تیراکی کو عکس بند کیا۔

،تصویر کا ذریعہRenee Capozzola / Ocean Photography Awards
فیمیل ففٹی فیدمز ایوارڈ لاس اینجس کی فوٹوگرافر اور حیاتیات کی استاد رینی کیپوزولا کے نام رہا۔ ان کے کام میں فرنچ پولینیشیا میں بلیک ٹپ ریف شارک کی تصویر بھی شامل تھی۔
یہ بھی دیکھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سال کے بہترین نوجوان اوشن فوٹوگرافر کا ایوارڈ ہانا لی لیو کو سبز سمندری کچھوے کی تصویر کے لیے دیا گیا۔ یہ تصویر آسٹریلیا کے جزیرہ ہیرون کے قریب کھینچی گئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہHannah Le Leu / Ocean Photography Awards
لندن میں دریائے ٹیمز کے نزدیک ہونے والی یہ نمائش 17 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گی۔
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔







